۔امیر بھارتی میں سے 50 فیصد ہر برس تین لگڑری دوروں پر جانا پسند کرتے ہیں۔’ہندوستانیوں کے پاس جو ایسی کشتیاں ہیں ان میں سے تقریباً 70 فیصد بحیر? روم میں ہیں، باقی گوا اور انڈمان نکوبار کے جزائر میں استعمال کی جاتی ہیں۔‘غور طلب بات یہ ہے کہ مارک ہلپرن کے سب سے زیادہ گاہک ممبئی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے مطابق ان کے بیشتر گاہکوں کی عمریں 30 اور 50 برس کے درمیان کی ہیں۔بھارت کے امیر ترین لوگوں میں بیرون ملک سیر و تفریح کا بھی خوب شوق ہے۔’ٹرپ ایڈوائزڑ‘ ویب سائٹ میں ٹریول پلاننگ کے مینیجر نکھل گجّو کے مطابق بھارتیوں میں بیرون ملک جا کر تعطیلات منانے کا رواج بڑھا ہے۔ سنہ 2014 میں امیر لوگوں میں سے 66 فیصد کا ارادہ بیرونی ممالک میں چھٹیاں منانے کا تھا۔




















































