مکیش امبانی، انیل امبانی، وجے مالیا، لکشمی متل، رتن ٹاٹا اور گوتم سنگھانیا جیسے صنعت کار شامل ہیں۔
ان کے پاس جو جیٹ طیارے ہیں ان میں 45 لاکھ ڈالر کی قیمت والے لائٹ جیٹ سے لے کر 31 کروڑ ڈالر تک کے ہیوی جیٹ شامل ہیں۔جیٹ بنانے والی کینیڈین کمپنی ’بمبارڈیئرز‘ 2014 اور 2033 کے درمیان بھارتی امیروں کو 1215 جیٹ طیارے فراہم کرے گی۔ممبئی میں واقع ایئر چارٹر کمپنی ’تاج ایئر‘ کے جنرل مینیجر آتیش مشرا کہتے ہیں: ’بھارتی ارب پتیوں کی موجودہ نسل پرائیویٹ جیٹ طیاروں کے فوائد کو اچھی طرح سمجھنے لگی ہے۔‘بھارت کے امیر ترین لوگوں کو لگڑری کشتیوں کا بھی شوق ہے۔گذشتہ چند برسوں میں ہندوستان میں لگڑری بوٹ اور یاٹ کے بازار میں دس فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔بھارت میں ایسی کشتیوں کا بازار 7.58 ارب ڈالر کا تھا جو کہ 2015 میں 15 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔لیکن بھارت میں ان مہنگی اشیا کے لیے بنیادی سہولیات میں کمی کی وجہ سے کئی ہندوستانی اپنی کشتیوں کو متحدہ عرب امارت کے سمندر یا بحیرہ روم میں رکھتے ہیں۔ایسی ہی ایک کشتی انڈین ایمپریس ہے۔ 90 لاکھ ڈالر مالیت کی اس کشتی کے مالک صنعت کار وجے مالیا ہیں۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی پرتعیش کشتیوں میں سے ایک ہے جو تقریباً 312 فٹ لمبی ہے





















































