مغلوں میں خاندان کی عورتوں کو بہت حد تک آزادی حاصل تھی ۔ وہ اپنے انداز سے زندگی گزارتی تھیں اور بادشاہ کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابند عائد نہیں کی جاتی تھی۔ مغل عورتوں میں پردے کا رواج نہیں تھا اور وہ بھی مغل مردوں کی ہی طرح باضابطہ گھڑسواری کرتی تھیں۔ شکار پر جایا کرتی تھیں اور خود تیر اندازی کیا کرتی تھیں‘ یہاں تک کہ مغلوں کی شہزادیاں اور شہزادے دونوں ایک ساتھ ہی تعلیم حاصل کرتے تھے اور کابل میں تو خاندان کی لڑکیاں اور لڑکے دربار میں بھی ایک ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔ بابر اور ہمایوں کے زمانے تک عام طور پر شاہی خاندان کی تمام شہزادیوں کی ان کی پسند کے مطابق شادیاں ہوتیں اور وہ شاہی محل چھوڑکر اپنے اپنے شوہروں کے ساتھ رہنے کے لیے گئیں لیکن شاہ جہاں کے آتے آتے یہ روایت تبدیل ہو گئی اور شاہی خاندان کی شہزادیاں عموماًمجرد زندگی گزارتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ ان میں راجپوتوں کی دیکھا دیکھی پردہ کرنے کا بھی رواج پروان چڑھ گیا تھا‘اسی لیے ابتدائی مغل رانیوں یا شہزادیوں کی تو تصویریں دستیاب ہیں لیکن بعد کی مغل شہزادیوں کی تصویریں نظر نہیں آتیں۔
مغل بادشاہوں یا شہزادوں کی تمام شادیاں اسلامی طور طریقے سے ہوا کرتی تھیں اور جس سے شادی ہوتی تھی اس خاتون کا چاہے کوئی بھی مذہب رہا ہو لیکن وہ نکاح کے بعد حرم میں داخل ہوتی تھی اور شاہ جہاں کے وقت تک مغل خاندان کی بیوہ یا مطلقہ شہزایوں کی دوبارہ شادی کا بھی خوب رواج تھا لیکن بعد میں یہ طریقہ ہو گیا تھا کہ شاہی خاندان کی خواتین بیوہ ہونے یا مطلقہ ہونے کے بعد دوبارہ شادی نہیں کرتی تھیں حالانکہ مذہبی طور پر کوئی پابندی نہیں تھی لیکن ہندوستانی اثر سے شاید یہ رواج عام ہو گیا تھا۔ مغلوں کے محل میں تیوہار بہت ہی جوش و خروش سے منائے جاتے تھے اور دونوں عید کے موقع پر تو بہت جشن منایا جاتا تھا اور اکبر کے عہدے سے ہندوتیوہاروں میں بھی شاہی خاندان کے شریک ہونے کی روایت پر گئی تھی۔ دیوالی کے موقع پر تو باضابطہ پورے محل میں چراغاں کیاجاتا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ مغلوں نے ہندوستان کے معاشرتی اثرات کو شعوری طور پر اپنی زندگی میں داخل کیاتھا اور اسی کی وجہ سے ایک گنگا‘ جمنی تہذیب پروان چڑھی۔
گنگا‘ جمنی تہذیب کی بنیاد بننے والی! مغل خواتین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































