جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

باکسنگ کے عظیم فاتح ‘ محمد علی نے کتنے مقابلے جیتے اور کتنے ہارے؟ جان حیران رہ جائیں گے!!

datetime 6  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسلوژورپورٹ) باکسنگ کی دنیا کے نامور کھلاڑی محمد علی کو ویسے ہی ’’عظیم فاتح‘‘ نہیں کہا جاتا۔ محمد علی نے اپنی زندگی میں’’رِنگ‘‘ میں جن مسلسل فتوحات کا جھنڈا گاڑاان کا ریکارڈ شاید ہی کوئی توڑ پائے۔ محمد علی نے اپنی پروفیشنل زندگی میں بڑے بڑے نامور ’باکسرز‘ کو شکست سے دو چار کیا۔ عظیم مسلمان باکسر نے اپنے باکسنگ کیریئر میں اپنے ہم عصر نامور ترین باکسرز کو شکست کی دھول چٹائی۔ لیجنڈ باکسر محمد علی نے پروفیشنل کیریئر میں کل 61 عالمی مقابلوں میں سے 56 میں فتح حاصل کی اور صرف 5 مقابلوں میں شکست کھائی۔ محمد علی نے پروفیشنل زندگی کا پہلا عالمی مقابلہ 29 اکتوبر 1960 ء کو صرف 18 سال کی عمر میں امریکی باکسر ’’ٹونی ہنساکر ‘‘ کو شکست دے کر جیتا۔ 56 جیتے جانے والے مقابلوں میں سے 37 مقابلوں میں محمد علی نے مقابل کو مکمل طور پر ناک آؤٹ کر دیا اور 19 مقابلوں میں متفقہ فیصلے سے فاتح قرار پائے۔

مزید پڑھئیے:عظیم باکسر محمد علی کے ہاتھ پر کتنے لاکھ امریکیوں نے اسلام قبول کیا ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

محمد علی نے پہلا عالمی ٹائٹل25 فروری 1964 ء کو ’’ عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن کے عالمی ہیوی ویٹ‘‘ مقابلے میں جیتا ۔ اس مقابلے میں محمد علی نے سونی لسٹون نامی امریکی باکسر کو مکمل طور پر ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر دیا۔اس وقت محمد علی کی عمر 22 سال اور 39 دن تھی۔اگلے ہی سال 25 مئی 1965 ء کو عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ کے ہی مقابلے میں انہوں نے ایک بار پھر سونی لسٹون کومکمل طور پر ناک آؤٹ کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کیا اور ہیوی ویٹ چیمپئن کا یہ اعزاز مسلسل 7 سال ان کے پاس رہا اور وہ مسلسل 7 سال عالمی مقابلوں میں نامور باکسرز کو شکست دیتے رہے۔ 7 سالوں میں عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کے دفاع کیلئے محمد علی نے مسلسل 11 مقابلوں میں بڑے باکسرز کو شکست دی۔ محمد علی کو پہلی شکست کا سامنا 8 مارچ 1971 ء کو عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں کرنا پڑا اس مقابلے میں ان کے مقابل امریکہ جو فریزر تھے ۔ اس مقابلے کو صدی کے عظیم ترین مقابلے کا ٹائٹل دیا گیااور بد قسمتی سے اس مقابلے میں محمد علی کو شکست کا سامنا کرتے ہوئے ہیوی ویٹ چیمپئن کے ٹائٹل سے محروم ہونا پڑا۔ 26 جولائی 1971 ء کو شمالی امریکہ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کے ٹائٹل میں محمد علی نے جمی ایلس نامی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرتے ہوئے شکست دی اور یہ اعزاز 1973 ء تک ان کے پاس رہا۔ 1973 ء میں یہ اعزاز کین نورٹن نے ان سے چھینا لیکن 1973 ء میں ہی یہ ٹائٹل روبی لوپرز کو شکست دے کر انہوں نے واپس حاصل کر لیا اور 1981 تک ان کے پاس یہ برقرار رہا۔ 24 مارچ 1975 ء کو عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں ’’چک ویپنر‘‘ کو شکست دے کر محمد علی نے عالمی ہیوی ویٹ ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کر لیا اور 1977 ء تک برقرار رہا۔ عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائٹل سے 1978 ء میں محمد علی کو ہاتھ دھونے پڑے لیکن 1978 ء کے ماہ ستمبر میں ہی انہوں نے اسے واپس حاصل کر لیا اور یہ ٹائٹل 1980 ء تک ان کے پاس برقرار رہا۔ آل ٹائم لیجنڈ باکسر محمد علی نے 1983 ء میں بیماری کے باعث باکسنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…