اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی زندگی کے بعد ہم جنت کے باغ میں ملیں گے ڈیانا۔۔۔

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

113 منٹ دورانئے کی فلم ’’ڈیانا‘‘ کی کہانی کیٹ اسنیل کی معروف بیسٹ سیلر کتاب ’’ڈیانا کی آخری محبت‘‘سے ماخوذ ہے‘

dds

جس میں شہزادی ڈیانا کا کردار ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ’’ نوینی وارٹس‘‘ اور پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کا کردار اداکار’’ نوین اینڈریو نے ‘‘بڑی خوبصورتی سے ادا کئے ہیں۔ فلم کی کہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری دو برس پر محیط ہے‘ جب وہ شہزادہ چارلس سے علیحدگی کے بعد ڈاکٹر حسنات کی محبت میں گرفتار ہوئی تھیں اور ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ فلم میں دکھایا گیا کہ شہزادی ڈیانا کی پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات سے لندن کے ایک اسپتال میں کس طرح ملاقات ہوئی اور وہ ان کی شخصیت سے متاثر ہوکر محبت میں گرفتار ہوئیں ‘جس کے بعد خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب شہزادی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے شادی کا فیصلہ کیا اوران کی فیملی کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے لاہور تشریف لائیں اور شلوار قمیص میں ملبوس ہوکر ان کے والدین سے ملاقات کی۔ فلم میں ڈاکٹر حسنات کی فیملی کو پرانے خیالات اور والدہ کو سخت مزاج طبیعت کا حامل دکھایا گیا ہے۔ فلم میں ڈاکٹر حسنات کی والدہ کا شہزادی ڈیانا کے ساتھ انتہائی سرد ‘رویہ دکھایا گیا جو ایک موقع پر شہزادی ڈیانا سے کہتی ہیں ’’تمہارے سابق شوہر(چارلس) کے انکل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے تقسیم ہند کے فیصلے کے باعث تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کا واقعہ پیش آیا جس میں 60 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنا پڑی ‘16 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا جس کا ذمہ دار وہ شاہی خاندان کو ٹھہراتی ہیں‘‘۔

dddd

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا اپنے قیام کے دوران ڈاکٹر حسنات کی فیملی کا دل جیتنے کے لئے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہیں اور ایک موقع پر حسنات کی دادی‘ شہزادی ڈیانا کو ’’شیرنی‘‘ کا خطاب دیتی ہیں جبکہ شہزادی ڈیانا‘ حسنات کی فیملی سے ملاقات کے بعد برطانیہ واپسی پر پاکستانی معاشرے کے جوائنٹ فیملی سسٹم کو سراہتی ہیں اور اسلام میں دلچسپی ظاہر کرتی ہیں۔ فلم کے ایک منظر میں ڈاکٹر حسنات‘ شہزادی ڈیانا سے کہتے ہیں ’’ وہ قرآن پاک اور اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی میں انتہائی اہمیت دیتے ہیں‘‘۔ اس پر شہزادی ڈیانا‘ ڈاکٹر حسنات سے کہتی ہیں ’’وہ بھی قرآن پاک کی تعلیمات سے متاثر ہیں ‘قرآن کا مطالعہ کرتی ہیں اور مسلمانوں کے اس عقیدے پر یقین رکھتی ہیں کہ دنیا کی زندگی کے بعد ایک اور زندگی بھی ہے جہاں ہم ساتھ رہیں گے‘‘۔

dd
فلم کے ایک منظر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کی خواہش ہوتی ہے کہ ڈاکٹر حسنات سے شادی کے بعد وہ اور حسنات برطانیہ چھوڑ کر کسی اور ملک رہائش اختیار کریں۔ اس سلسلے میں شہزادی ڈیانا‘ اٹلی کے دورے کے دوران دنیا کے معروف ہارٹ سرجن’’ کرسچن برنارڈ ‘‘کو اپنا راز دان بناتے ہوئے اعتراف کرتی ہیں کہ وہ ایک پاکستانی ہارٹ سرجن کی محبت میں گرفتار ہیں اوران سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ اس موقع پر شہزادی ڈیانا‘ کرسچن برنارڈ سے ڈاکٹر حسنات کو کسی دوسرے ملک میں ملازمت دلوانے کے لئے مدد کی درخواست بھی کرتی ہیں مگر ایک خود دار اور غیرت مند پٹھان ڈاکٹر حسنات اپنی ملازمت کے سلسلے میں کسی کی بھی مدد لینے سے انکار کردیتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا‘ ڈاکٹر حسنات کی فیملی کا دل جیتنے میں ناکام رہتی ہیں اور ڈاکٹر حسنات کے والدین اپنے بیٹے کے لئے ایک غیر مسلم مطلقہ عورت سے شادی کے لئے راضی نہیں ہوتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی معاشرے کی لڑکی ہی ان کے بیٹے کے لئے موزوں رہے گی۔ اس طرح ڈاکٹر حسنات اور شہزادی ڈیانا ایک دوسرے سے قطع تعلق کرلیتے ہیں مگر دونوں کے درمیان جذباتی لگاؤ ختم نہیں ہوتا۔ فلم کے ایک منظر میں دکھایا گیا ہے

مزید پڑھئے: ،بین الاقوامی بینک کا ملازم”دہشت گرد“گرفتار

کہ شہزادی ڈیانا دلبرداشتہ ہوکر ڈاکٹر حسنات کو’’ جلانے کڑھانے ‘‘کے لئے ایک اور مسلمان ڈوڈی الفائد سے دوستی کرتی ہیں اور خود اخبارات میں تصاویر شائع کرواتی ہیں۔ اسی طرح پیرس میں حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار ہونے سے کچھ دیر قبل تک وہ اس انتظار میں رہتی ہیں کہ شاید ڈاکٹر حسنات انہیں فون کریں اور دونوں کے تعلقات دوبارہ استوار ہوجائیں مگر ایسا نہیں ہوتا اور شہزادی ڈیانا کار حادثے میں موت کا شکارہوجاتی ہیں۔

dddg
اکثریت کا کہنا ہے کہ فلم کی ہیروئن نوینی وارٹس میں نہ تو شہزادی ڈیانا جیسی مشابہت نظر آئی اور نہ ہی فلم کا ہیرو نوین اینڈریو پاکستانی پٹھان ڈاکٹر حسنات جیسا لگا۔ فلم میں شہزادی ڈیانا کی پاکستان آمد کو منفی انداز سے پیش کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا منظر بھی شامل ہے جبکہ فلم میں شہزادی ڈیانا کے پاکستان میں قیام کے دوران بادشاہی مسجد کے دورے اور امام مسجد کی جانب سے کے قرآن پاک کے انگریزی ترجمہ دینے کا ذکر ہی نہیں کیا گیا اور نہ ہی شہزادی ڈیانا کے اسلام سے متاثر ہونے اور اسلام کی جانب رغبت کا اعتراف کیا گیا ہے۔فلم ’’ڈیانا‘‘ نے شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں مگر مغربی فلم بین آخر تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک تعلیم یافتہ شخص اپنے والدین کی خوشنودی کے لئے دنیا کی خوبصورت اور مقبول ترین عورت کو چھوڑدے اور اْس سے شادی نہ کرے۔ شاید انہیں اس بات کا علم نہیں کہ اسلام میں والدین کی اطاعت کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے شادی کی خواہش یہ ظاہر کرتی ہے کہ شہزادی ڈیانا اسلام سے متاثر اور اس کی جانب راغب تھیں مگر شاید شاہی خاندان کے افراد کو شہزادی ڈیانا کے مسلمان ڈاکٹر کے ساتھ روابط پسند نہیں تھے۔ بالفرض برطانوی شہزادی کی پاکستانی ڈاکٹر حسنات سے شادی ہوجاتی تونہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے فخر کا باعث ہوتا اور اس صورت میں برطانوی تخت کے وارث اور مستقبل کے بادشاہ کی ماں ایک پاکستانی مسلمان کی بیوی کہلاتی جس کی مسلمان اولاد ’’شاہِ برطانیہ‘‘ کے سوتیلے بہن بھائی ہوتے اور اس طرح برسوں ہم پر حکومت کرنے والے شاہی خاندان کا غرور خاک میں مل جاتا۔ کہیں یہی سوچ تو شہزادی ڈیانا کی موت کا سبب تونہیں بنی؟

ddd
فلم کے آخری منظر میں ڈاکٹر حسنات کو شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد ان کے محل کے باہر پھولوں کا گلدستہ رکھتے دکھایا گیا ہے ‘جس پر ڈیانا کی تصویر کے ساتھ حسنات کے تحریر کردہ معروف شاعر مولانا رومی کے یہ الفاظ درج ہوتے ہیں۔ ’’دنیا کی زندگی کے بعد ہم دونوں جنت کے باغ میں ملیں گے‘‘۔
ڈاکٹر حسنات کون ہیں ؟

ddddddddd
ڈاکٹر حسنات کا شمار دنیا کے بہترین کارڈیالوجسٹ سرجنزمیں ہوتا ہے۔ وہ یکم اپریل1959ء کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر حسنات نے ڈیانا کی آخری رسومات میں اجنبی کی طرح شرکت کی جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر لندن کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا۔ ڈاکٹر حسنات آج کل راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی سے منسلک اور سابق صدرپرویز مشرف کے معا لجین کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر حسنات برطانیہ کے اسپتالوں سے اچھے تعلقات ہونے کے باعث ملالہ کو حملے کے بعد علاج کی غرض سے برطانیہ بھیجنے میں بھی اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ فلم’’ڈیانا‘‘ کے پروڈیوسر نے ڈاکٹر حسنات کی زندگی پر فلم بنانے سے قبل ان سے اجازت نہیں لی۔ فلم میں ڈاکٹر حسنات کو خود دار اور سخت مزاج طبیعت کا حامل شخص دکھایا گیا ہے جو کئی بار شہزادی ڈیانا پر غصے میں برس پڑتا ہے۔ فلم میں ڈاکٹر حسنات کے شراب نوشی اور ڈیانا کے ساتھ فحاشی کے مناظر بھی کثرت سے موجود ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…