جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایساملک جہاں رات کے وقت بھی سورج غروب نہیں ہوتا،رمضان میں افطاری کب کریں؟

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

رمضان کے مہینے کے آغاز سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل سویڈن میں مسلمانوں کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ ماہِ صیام کے دوران جہاں رات کو بھی سورج غروب نہیں ہوتا، وہاں روزہ رکھنے والے مسلمان بجا طور پر نئے ‌ضابطوں کی توقع کر سکتے ہیں۔سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق شمالی یورپی خطے میں، جسے اسکنڈے نیویا بھی کہا جاتا ہے، انتہائی شمالی علاقوں کے رہنے والے مسلمان اس نقطہ نظر سے اپنے لیے نئے لیکن ضروری مذہبی ضابطوں کی امید کر سکتے ہیں کہ انہیں سحری اور افطار کے حوالے سے اس وقت کیا کرنا چاہیے جب موسم گرما کے عروج پر رات کو بھی سورج غروب نہیں ہوتا۔اسلامی کیلنڈر کے مطابق اس سال مسلمانوں کے لیے رمضان کے مہینے کا آغاز جون کی 18 تاریخ کو ہو رہا ہے اور ایسا 21 جون یعنی سال کے اس دن سے محض تین روز قبل ہو گا، جو سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے۔ ایسے میں مسلمانوں کے لیے روزہ رکھنا اس پہلو سے عملی پیچیدگیوں یا ابہام کی وجہ بن سکتا ہے کہ انہیں سحری سے لے کر غروب آفتاب تک روزہ تو رکھنا ہوتا ہے لیکن قطب شمالی کے بہت قریبی علاقوں میں تو سورج رات کے وقت بھی چمک رہا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر قطب شمالی سے کچھ نیچے جنوب کی طرف آیا جائے تو وہاں بھی سورج ہر روز محض چند گھنٹوں کے لیے ہی غروب ہوتا ہے۔اس بارے میں سویڈن کی اسلامک ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد خراقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل مسئلہ ایک نہیں بلکہ دو ہیں۔ ’’ایک سوال تو یہ ہے کہ یورپ کے انتہائی شمال میں آباد مسلمان رمضان میں افطاری کب کریں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ انہیں روزہ رکھنا کس وقت چاہیے؟‘‘محمد خراقی نے کہا کہ مذہبی حوالے سے مسلمانوں کو رمضان میں سحری کھا کر روزہ سورج طلوع ہونے سے پہلے رکھنا چاہیے۔ لیکن گرمیوں کے مہینوں میں تو سٹاک ہوم تک میں حقیقی معنوں میں کوئی غروب آفتاب ہوتا ہی نہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران سویڈن کے قطب شمالی سے کچھ ہی نیچے واقع کیرُونا جیسے قصبوں اور شہروں کے مسلمانوں کو یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ رمضان میں سحری اور افطاری کے انہی اوقات پر عمل کریں، جن پر جنوبی سویڈن کے رہنے والے مسلمان عمل کرتے ہیں۔لیکن اب سویڈن اور کئی دیگر یورپی ملکوں کے آئمہ نے شمالی سویڈن میں منعقدہ میں اپنے ایک حالیہ اجلاس میں ان مسائل کے حل کے لیے ایک نئی سوچ تجویز کر دی ہے۔ اس بارے میں آئمہ کے مشاورتی اجلاس کے نتائج بیان کرتے ہوئے محمد خراقی نے کہا، ’’اب ان علاقوں کے مسلمانوں کو آئندہ رمضان میں سحری اور افطاری کے لیے ان اوقات پر کاربند رہنا چاہیے، جب ان کے علاقوں میں سورج آخری مرتبہ مکمل طور پر طلوع اور غروب ہوا تھا۔‘‘سویڈش اسلامک ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ابھی اس بارے میں اتفاق رائے سے نئے ضابطوں کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں اور ان میں یہ بات بھی شامل ہو سکتی ہے کہ انتہائی شمالی یورپی علاقوں کے مسلمان شام کے وقت روزہ افطار کر لیا کریں تاکہ ان کے لیے روزے کے اوقات بھی باقی ماندہ مسلم دنیا کے ٹائم ٹیبل سے کسی حد تک ہم آہنگ ہو سکیں۔اے ایف پی نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کے لیے رمضان سے متعلق یہ نئے اجتماعی ضابطے پورے یورپ کے مسلمانوں کی ایک ایسی تنظیم کی سطح پر وضع کیے جا رہے ہیں، جو یورپی کونسل برائے فتویٰ اور تحقیق کہلاتی ہے۔ یہ نئے ضابطے پورے یورپ کے مسمانوں کے لیے ترتیب دیے جا رہے ہیں اور ان میں ان کی عموعی رہنمائی کے لیے اس بارے میں ہدایات بھی شامل ہوں گی کہ کن ہنگامی حالات میں کسی مسلمان کو مجبوراﹰ روزہ توڑنے کی اجازت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…