اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں بھی انتخابات جیتنے کے لیے دھاندلی کے کئی طریقے بروئے کار لائے جاتے ہیں لیکن میکسیکو میں اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہونے لگی ہے۔برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے صدر اینریک پینیا نیئتو(Enrique Pena Nieto) نے 2012 کے صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے ہیکرز کی خدمات حاصل کی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ انکشاف جیل میں قید کولمبیا کے ایک ہیکر نے کیا ہے۔ ہیکراینڈرس سیپولویڈا (Andres Sepulveda) کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے اینریک الیکشن جتوانے کے لیے کام کیا تھا۔ اس نے بتایا کہ اب تک وہ لاطینی امریکہ کے 9ممالک کے انتخابات میں دھاندلی کرکے اپنی خدمات حاصل کرنے والے امیدواروں کو جتوا چکے ہیں۔
اینڈرس نے اس آن لائن دھاندلی کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ ”ہم ڈیٹا چوری کرتے تھے۔دیگر امیدواروں کی انتخابی مہم کے نیٹ ورک میں مختلف وائرس داخل کرتے تھے اور سوشل میڈیا پر متعلقہ امیدوار کی فتح کے لیے لوگوں کو پرجوش کرتے تھے۔ اس تمام ہیکنگ مہم میں میرا کام نفسیاتی آپریشنز کرنا، منفی پراپیگنڈہ کرنا اور افواہیں پھیلاناتھا۔ “اینڈرس نے جن لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان میں سے اکثر نے اس کی تردید کی ہے۔ ان میں میامی کے سیاسی کنسلٹنٹ جوآن جوز رینڈن (Juan Jose Rendon) بھی شامل ہیں۔ جوآن جوز نے دی گارڈین کو بتایا کہ ”میں اینڈرس کو صرف ایک بار ملا ہوں اور 2005 میں اس سے بالواسطہ طور پر ایک ویب سائٹ ڈیزائن کروا چکا ہوں۔ اس کے علاوہ میرا اس سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔“ واضح رہے کہ 31سالہ اینڈرس اس وقت آن لائن جرائم کی پاداش میں 10سال قید کی سزا بھگت رہا ہے۔
کمپیوٹر کے زریعے حکومت حاصل کرنے والا صدر، یہ ہوا کیسے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































