واشنگٹن( نیوزڈیسک )امریکہ نے 1980 کی دہائی میں پاکستان سے چرایا گیا بدھ مت کی قدیمی تاریخ کا نمونہ پاکستان کو واپس کر دیا ہے۔دوسری صدی کی قدیمی مجسمے میں گوتم بدھ کے پیروں کے نشان اور چند مذہبی علامات کندہ ہیں۔یہ نمونہ پاکستان کی وادی سوات سے چوری کیا گیا اور بعد میں اسے امریکہ سمگل کر دیا گیا۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے نودرات کے تاجر نے اس مجسمے کو ٹوکیو سے امریکہ منتقل کروایا اور انھوں نے گذشتہ ماہ اپریل چوری ہونے والے نمونے کو اپنے تحویل میں رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔توقع تھی کہ نیلام کے دوران یہ قدیمی مجسمہ کی دس لاکھ ڈالر تک فروخت ہو جائے گا لیکن نیو یارک کے حکام نے نیلامی روک دی تھی۔نیو یارک کے سرکاری وکیلوں نے ایک تقریب کے دوران مجسمہ کو پاکستانی سفارت خانے کے نائب سربراہ رضوان سعید شیخ کو دیا۔شیخ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی ثقافتی تاریخ کا ایک بہت اہم جزو ہے‘، فالحال اس مجسمہ کو نیو یارک میں رکھا جائے گا اور ممکن ہے کہ اس کی نمائش بھی کی جائے گی۔مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وینس کا کہنا تھا کہ ’ یہ مجسمہ جائیداد کا ٹکڑے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔‘ انھوں نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’یہ ایک قدیم مجسمہ ہے جو پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کرتا ہے اور اس مجسمے کی واپسی پر خوشی منانی چاہیے۔‘ نودرات کے کا کاروبار سے منسلک جاپانی تاجر کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستانی نودرات کو محفوظ رکھنے کی خاطر اس مجسمہ کو چرایا لیکن ماہرین نے اس وجہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس کام کے لیے پہلے سے نظام موجود ہے۔جاپانی تاجر نے پانچ ہزار ڈالر جرمانہ دیا اور جیل میں سزا کاٹنے کے بعد وہ ازخود امریکہ چھوڑ گئے۔
پاکستان سے چرایا گیا قدیم ترین مجسمہ امریکہ نے واپس کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































