اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لوگ موبائل فون پر چیخ چیخ کر باتیں کیوں کرتے ہیں ؟

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاید ہم سب نے زندگی میں ایک مرتبہ تو کسی کو فون پر چیختے ہوئے سنا ہی ہوگا ۔کچھ لوگ پر ہجوم جگہ پر چیخ و پکاربرپا کیے ہوتے ہیں تو کچھ خاموشی میں بھی اونچی آواز میں موبائل پر باتیں کرتے ہیں ۔ لیکن آخر اس کی وجہ کیا ہے آخر کیوں لوگ موبائل فون پر بات کرتے ہوئے چیختے ہیں ۔حال ہی میں بی بی سی4ریڈیو سٹیشن کی ٹیم ایڈم رتھرفورڈ اور ہنہ فرائی کی جانب سے اس سوال کا جواب جاننے کیلئے تحقیق کی گئی تاکہ لوگوں کہ اس رویے کی حقیقت جان سکیں اور یہ پتہ لگایا جاسکے کہ اس کے پیچھے کوئی سائنسی وجوہ بھی کارفرما ہے ۔انھوں نے تحقیق کے دوران سب سے پہلے پرانے زمانے کے ٹیلی فون سیٹس کا مشاہدہ شروع کیا ۔ اس مشاہدے کے دوران سامنے آیا کہ پرانے زمانے میں استعمال کیے جانے والے فون سیٹس میں ایک فیچر سائیڈ ٹون کا بھی ہوا کرتا تھا جس کی وجہ سے انسان کو فون پر بات کرتے ہوئے اپنی ہی آواز سنائی دیتی تھی جس سے کسی خاموش جگہ پر آواز کا تعین میں مدد ملتی تھی کہپتہ لگایا جاسکے کہ آپ کی آواز کا شور کس سطح پر ہے ۔لیکن موبائل تو موبائل ہے جس میں سائیڈ ٹون کا والیم فکسڈ ہے جو کبھی کبھار شور والی جگہوں پر بات کرتے ہوئے کافی نہیں ہوتا۔مشاہدے کے دوران اک اہم بات یہ بھی سامنے آئی کہ فون پر اونچی آواز میں بات کرنے کا رجحان انسان میں فطری طور پر پایا جاتا ہے اس کے پیچھے کو ئی سائنسی وجوہ کار فرما نہیں ہے ۔علا وہ ازیں فون پر گفتگو کرنے کے سلیقے کے حوالے سامنے آنے والا یہ کوئی پہلا مسئلہ نہیں ہے ۔ جب فون ابتدائی طور پر ایجاد ہواتو شاہی خاندان کی جانب سے بہت سے سوال اٹھا ئے گئے ۔شاہی خاندان کا سوال تھا کہ کیا بے لباسی کی حالت میں فون پر بات کرنا درست ہے ؟کیا کسی خاتون سے فون پر بات کرتے ہوئے بھی کھڑے ہو کر بات کرنا ضروری ہے ؟پس فون یا موبائل فون سے متعلق اس قسم کے سوالات جنم لیتے رہے ہیں اور لیتے رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…