جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

نومولود بچہ کھڑکی سے باہر پھینکنے والی ماں عدالت میں

datetime 30  مئی‬‮  2015 |

جرمنی میں آج ایک چھبیس سالہ خاتون سے اعتراف کر لیا کہ اس نے گزشتہ برس نومبر میں اپنے والدین کے گھر میں ایک بچے کو جنم دینے کے بعد دوسری منزل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا۔ یہ بچہ اسی وقت انتقال کر گیا تھا۔ جرمن شہر ڈوئسبُرگ سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اسی شہر میں آج ایک صوبائی عدالت میں اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے آغاز پر اس 26 سالہ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے پچھلے سال نومبر میں اوبرہاؤزن نامی شہر میں اپنے والدین کے گھر کے باتھ روم میں ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ ایک عدالتی ترجمان کے مطابق ملزمہ نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس کے والدین نہ تو اس کے حاملہ ہونے سے باخبر تھے اور نہ ہی انہیں یہ علم ہو سکا تھا کہ اس نے گھر کی دوسری منزل کے ایک غسل خانے میں ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ پیدائش کے بعد ملزمہ نے اپنے اس بچے کو باتھ روم کی کھڑکی سے باہر زمین پر پھینک دیا تھا۔ یہ نومولود بچہ گھر کے عقبی حصے میں کنکریٹ کے فرش پر گرا تھا اور اس حد تک زخمی ہو گیا تھا کہ اس کا وہیں پر انتقال ہو گیا تھا۔ اب اس نوجوان خاتون کو اپنے ہی ’بچے کے قتل‘ کے الزام کا سامنا ہے۔ عدالتی ترجمان کے مطابق اپنے جرم پر انتہائی شرمندہ اس ملزمہ نے روتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی چار سالہ بیٹی کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر پر تھی کہ اچانک اسے زچگی سے پہلے کے درد شروع ہو گئے۔ اس پر اس نے گھر کی دوسری منزل پر باتھ روم میں جا کر بچے کو جنم دیا اور پھر اسے یہ سوچ کر کھڑکی سے گھر کے پچھلے حصے میں پھینک دیا کہ شاید وہ زمین پر گرنے کی بجائے وہاں موجود گتے کے بڑے بڑے ڈبوں میں سے کسی ایک میں جا گرے گا۔ اس بچے کی لاش پہلی بار ہمسایوں نے دیکھی تھی، جنہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی تھی۔ پھر جب اس بچے کی لاش اور اس گھر اور ارد گرد کے گھروں میں رہنے والی نوجوان خواتین کے ڈی این اے کے معائنے کیے گئے تو ثابت ہو گیا تھا کہ یہ بچہ اسی خاتون کا تھا۔ اس جرم کے ارتکاب سے قبل عملی زندگی میں یہ خاتون دو مرتبہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں میں ناکام رہ چکی تھی اور اس کے بقول وہ اپنے ’والدین کو ایک بار پھر ناامید نہیں کرنا چاہتی تھی‘۔ عدالتی ذرائع اور ڈوئسبُرگ میں سرکاری دفتر استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہونے کی بناء پر اسے زیادہ سے زیادہ ممکنہ سزا سنائے جانے کی بجائے سات سے لے کر آٹھ سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…