پاکستان اور زمبابوے کے درمیان رواں ماہ ہونے والی سیریز سے پاکستان میں چھ سال کے طویل عرصے کے بعد عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں جو مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد بند ہو گئے۔ اس دوران پاکستان نے اپنی تمام ہوم سیریز غیر ملکی سرزمین پر کھیلیں اور متعدد نوجوان کھلاڑی اپنے عوام کے سامنے کھیلنے کا ارمان پورا نہ کر سکے تاہم اب ان کی یہ خواہش بھی جلد پوری ہو جائے گی۔ یہاں ہم ایسے ہی چند کھلاڑیوں کا تذکرہ کریں گے جو پاکستان کے لیے لاتعداد میچز کھیلنے کے باوجود اب تک اپنی سرزمین پر ملک کی نمائندگی نہیں کر سکے۔
عمر اکمل




















































