ممبئی میں ایک کمپنی نے ہندوستان کے سیکولرازم پر دھبہ لگاتے ہوئے ایک ایسا فیصلہ لیا ہے جس سے ہندوستان کی جمہوریت کو دھکا لگا ہے ، اور ایک ایم بی اے کی تکمیل کرنے والے مسلم نوجوان کو ملازمت کی درخواست یہ کہتے ہوئے رد کی ہے کہ آپ مسلمان ہونے کی وجہ سے ہم آپ کو ملازمت نہیں دے سکتے ،ممبئی سے نازش ہما قاسمی کی رپورٹ دیکھئے ہندوستان میں مسلمان بن کررہنا اب دن بہ دن مشکل ترین ہوتا جارہا ہے ۔ ہر محاذ پر مسلمانوں کے تعصب کا رویہ اپنایاجارہا ہے ۔ سرکاری اداروں سے لے کر پرائیوٹ کمپنیاں بھی مسلمانوں کے ساتھ امیتازی سلو ک اپنارہی ہے ۔




















































