براعظم شمالی امریکا کا سب سے طویل پہاڑی سلسلہ کوہ راکی ہے،فوریسٹ نےخزانہ شمالی امریکا کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے میں، امریکی حدود کے اندر کہیں چھپادیا تھا3000 میل طویل پہاڑی سلسلہ امریکا کی کئی ریاستوں سے بھی گزرتا ہے۔ امریکی حدود میں کسی مقام پر وہ خزانہ آج بھی موجود ہے جو پانچ سال پہلے کروڑپتی فوریسٹ فین نے چھپایا تھا۔اس خزانے کا ذکر 84 سالہ دولت مند نے اپنی کتاب The Thrill of the Chase میں کیا تھا جو 2010ء میں شائع ہوئی تھی۔ کتاب کی اشاعت کے بعد ہزاروں لوگوں نے خزانہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر کام یاب نہ ہوسکے۔ نادرفن پاروں کی خریدوفروخت سے وابستہ فوریسٹ فطرتاً مُہم جُو انسان ہے۔ 1988ء میں اسے گردے کا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوریسٹ سے کہا تھا کہ اس کے بچنے کے امکانات محدود ہیں۔ فوریسٹ کے پاس دولت کی کمی نہیں تھی مگر وہ اولاد سے محروم تھا۔



















































