ہالینڈ کی نصف سے زائد آبادی کے پاس محض جزوقتی ملازمت ہے اور شہریوں کی بھاری تعداد ہفتے میں 36 گھنٹے سے بھی کم کام کرتی ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے شہری دنیا کی خوش ترین قوم ہیں اور ان کے پاس یہ اعزاز کئی سال سے چلا آرہا ہے۔ حقیق کاروں کا کہنا ہے کہ 26.8 فیصد مرد اور 76.6 فیصد خواتین روزانہ تقریباً 6گھنٹے کام پر صرف کرتے ہیں جبکہ باقی وقت خاندان کے ساتھ، تفریح طبع کے لئے اور ورزش کے لئے وقف کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس قوم کی خوشی کا راز غالباً گھریلو زندگی اور ورزش پر زیادہ توجہ دینا ہے۔ اخبار ”دی اکانومسٹ“ کے مطابق ہالینڈ کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اچھی گزر اوقات کے لئے دو دو نوکریاں نہیں کرنی پڑتیں اور یہ مختصر وقت کی پارٹ ٹائم نوکری کرکے بھی اتنا کمالیتے ہیں کہ زندگی خوشگوار گزرتی ہے۔ ہالینڈ نے خوش ترین قوم کی فہرست میں 28 یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑا ہے اور اس کے عوام گھریلو زندگی کے لئے وقف کردہ وقت اور ورزش پر صرف کئے گئے وقت کے لحاظ سے بھی سرفہرست ہیں۔ برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہالینڈ کے شہریوں کی اکثریت ہفتے میں کم از کم چار دن درمیانے درجے کی ورزش کرتی ہے۔ ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ کام کے لئے کم گھنٹے صرف کرنے کی وجہ سے انہیں ورزش کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے کی نعمت ملتی ہے جبکہ دوسری جانب اچھی صحت کی وجہ سے یہ نہ صرف بہتر کام کرسکتے ہیں بلکہ خوشگوار گھریلو زندگی بھی گزارتے ہیں
وہ ملک جہاں نصف آبادی کے پاس’فل ٹائم‘ نوکری نہیں ہے
22
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں