سکول میں ناشائستہ حرکتیں تو بہت لوگ کرتے ہیں لیکن اس کی وجہ سے کوئی کروڑپتی اور ارب پتی بن جائے ایسا بہت کم دیکھا گیا ہے۔
لیکن جیک کیٹر ان میں سے ایک ہیں۔
سنہ 2005 میں جب جیک کیٹرصرف 16 سال کے تھے تو نارفوک سیکنڈری سکول نے طلبہ کو میوزک اور گیمز کی ویب سائٹ سے دور رکھنے کے لیے کمپیوٹر نٹورک کو انتہائی محفوظ کر رکھا تھا۔
اس لیے کمپیوٹر پروگرامنگ میں زبردست دلچسپی کے باعث جیک نے اپنے علم کو کمپیوٹرز ہیک کرنے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
اب وہ 26 سال کے ہیں۔ انھوں نے کہا میں نے سوچا کہ سکول میں کمپیوٹر کے حفاظتی نظام کو توڑنےمیں کتنا مزہ آئے گا۔




















































