جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی گاؤں جن کی حیرت انگیز خصوصیات جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

datetime 12  مئی‬‮  2015 |

مثالی گاﺅں رسول پور کی آبادی 2000ہے اور یہا ں تعلیم کی شرح 100فیصد جبکہ جرائم کی شرح صفرہے۔اس گاﺅں کا ہر بچہ سکول جاتا ہے اور یہاں دوہائی سکول ہیں۔

ماموں کانجن

news-1431272538-7264
ماموں کانجن کی آبادی 10ہزار کے لگ بھگ ہے اور اس گاﺅں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی سگریٹ نہیں پیتا۔ اس گاﺅں میں ایک عالیشان مسجد ہے، باقی تمام مساجد نے اپنے سپیکر اسی مسجد سے جوڑ رکھے ہیں، اس طرح اس مسجد میں دی جانے والی اذان باقی مساجد کے لاﺅڈ سپیکرز سے بھی سنائی دیتی ہے۔ایک ہی وقت میں اذان دینے کے لیے اس سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا۔

 عالم پور گوندلاں

54252798ba7d3
عالم پور گوندلاں پاکستان کا وہ منفرد گاﺅں ہے جس کے ہرگھر کاکم و بیش ایک باشندہ دہری شہریت رکھتا ہے۔اس گاﺅں کی بنیاد عالم نامی شخص نے رکھی اور اس نے اپنے گاﺅں کے لوگوں کی زندگی سنوارنے کے لیے کئی مثالی اقدامات اٹھائے۔70ءکی دہائی میں اس نے کوشش کر کے گاﺅں کے لوگوں کو یورپین ممالک خصوصاً ناروے بھیجنا شروع کیا۔ آج اس گاﺅں میں 200گھر موجود ہیں اور ہر گھر کا کوئی نہ کوئی باسی دہری شہریت رکھتا ہے۔
بستی تبو

news-1431272584-8158
صادق آباد کے گاﺅں بستی تبو کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنے تمام مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل کرتے ہیں اوراس کے لیے حکومت سے کوئی مدد نہیں مانگتے۔ گاﺅں کا زیرزمین سیوریج سسٹم بہت منفرد ہے، دیہاتی جو پانی استعمال کرتے ہیں سیوریج کے ذریعے اسے کھیتوں تک پہنچا دیا گیا ہے جس سے زراعت کو بے حد ترقی مل رہی ہے۔یہاں16سے 49سال کے لوگوں کو ماحولیات اورڈیری فارمنگ کے حوالے سے خصوصی تعلیم دی جاتی ہے۔

فتو دیدو

news-1431272607-9842
گاﺅں فتو دیدو سندھ کے شہر بدین میں واقع ہے جسے دیگر دیہاتوں کی طرح حکومت کی طرف سے نظرانداز کر دیا گیا تھالیکن اس گاﺅں کے باسیوں نے اپنی قسمت کے فیصلے اپنے ہاتھ میں لے لیے۔اس گاﺅں میں آپ کو کوئی بھی کچی سڑک نظر نہیں آئے گی،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زیر زمین سیوریج سسٹم بھی بنا لیا ہے۔

مزید پڑھئے:دنیا کے پانچ امیر ترین کرکٹرز

اس گاﺅں کی ایک کمیٹی ہے، گاﺅں کا ہر معاملہ اس کمیٹی میں اٹھایا جاتا ہے، یہاں جو بھی سڑک پر کوڑا کرکٹ پھینکتا پایا جائے اسے کمیٹی کے حوالے کیا جاتا ہے جو اسے جرمانہ کرتی ہے۔ یہاں کا ہر گھر اپنے گاﺅں کو صاف رکھنے کے لیے کچھ رقم کمیٹی کو دیتا ہے۔

احسان پور

news-1431272626-3163
مظفر گڑھ کے قریب واقع گاﺅں احسان پور 166گھروں پر مشتمل آبادی ہے اور مکمل طور پر سولر انرجی پر انحصار کرتی ہے۔ اس گاﺅں میں بجلی نہیں تھی اور کبھی حکومت نے اس طرف توجہ بھی نہیں دی۔ اہل دیہہ نے 20ایکڑ پر اپنا ایک سولر پاور پلانٹ لگا لیا۔ضلع اٹک کا ایک گاﺅں ڈھوک اتو بھی مکمل طور پر سولر انرجی استعمال کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…