انسان نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے زندگی کو آسان ترین بنانے کے لیے اپنے اردگرد مشینوں کے انبار لگا لیے ہیں۔ آج کا انسان ان مددگار مشینوں کے ہوتے ہوئے بھی روزانہ 16سے18گھنٹے کام میں مصروف ہے۔ مشینوں کے ساتھ مشینوں کی طرح کام کرتے ہوئے انسان بھی مشین بنتا جارہا ہے۔ ایک چیز کی کمی اس دور کا ہر انسان محسوس کر رہا ہے۔ وہ ہے روحانی سکون‘جواب حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے۔ ایک فطررتی تخلیق ہوتی ہے اور دوسری انسانی تخلیق انسانی تخلیق انسان کو چند عرصہ تو راحت فراہم کرتی ہے مگر انسان جلد ہی اس سے اکتا جاتا ہے۔ قدرتی حسن اور تخلیق ہر انسان کو اپنی طر میگنٹ کی طرح کھنچتی رہتی ہے۔ انسان اس قدرتی حسن سے بے راز نہیں ہوتا۔ فطرت کے حسن ہمیشہ سے انسانی تفریح کا محور رہاہے ہردور اور ہر زمانے کے انسان نے قدرتی حسن و جمال سے اپنے اپنے انداز سے لطف اٹھایا۔ یہ مضمون جو کہ نیشنل پارک کے حوالے سے ہے ان کا بینادی مقصد بھی انسان کو فطرت کے قریب لانا ہے۔ نیشنل پارک سے مراد کسی ملک میں ایسی جگہ یا علاقہ جس کے ساتھ سمند کا کوئی حصہ یا تازہ پانی کاکوئی زخیرہ جسے ریاست نے جنگلی حیات کے تحفظ اور عوام کی تفریح کے لیے محفوظ علاقہ قرار دے دیا ہو نیشنل پارک کہلاتا ہے۔ دنیا میں سب سے پہلا نیشنل پارک امریکہ میں قرار دیا گیا اس پارک کا نام ’’یلو سٹون نیشنل پارک ‘‘ ہے یہ پارک امریکی ریاست ویومنگ میں واقع ہے اور اسے نیشنل پارک کا درجہ 1872ء میں دیا گیا۔ آئی یو سی این کے مطابق پوری دنیا مین 6665نیشنل پارک ہیں۔ آئی یو سی این کے معیارات پر پورا اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا نیشنل پار’’نارتھ ایسٹ گرین لینڈ پارک‘‘ ہے اس پارک کو یہ درجہ 1974ء میں دیا گیا۔ شب و روز کے کام سے اکتائے لوگ ان نیشنل پارک کا رخ کرتے ہیں۔ اور وہاں کمپنگ کرتے ہیں قدرت کے حسن سے اپنی زندگیوں میں تازگی اور توانائی سمیٹ کر لوٹتے ہیں۔ پاکستان میں کل 29نشینل پارک ہیں۔ ان میں ایوبیہ اور ویوسائی بہت شہرت کے حامل ہیں۔ آیئے آج ہم کو دنیا کے چند مشہور نیشنل پارک سے متعارف کرواتے ہیں۔
Snowdonia, Wales




















































