: زہا نگے ڈنیشیا کا حیرت انگیز اور دلفریب علاقہ پوری دنیا کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ یہاں پر سیاحوں کو کچھ نیا اور انوکھا دیکھنے اور محسوس کرنے کو ملتا ہے۔ یہ علاقہ پہاڑوں پر مشتمل ہے اور یہاں قوس قزاح کی طرح کے دلکش اور دیدہ زیب مختلف رنگوں کے امتزاج سے مزین پہاڑ آنکھوں کو موہ لیتے ہیں اور انسان عش عش کر اٹھتا ہے ۔چار سو سکوائر کلومیٹر پر مشتمل پہاڑی سلسلہ شمالی چین کے صوبے گانسو کے علاقے لنزے اور سونان میں موجودہے‘ یہ پہاڑ کئی اونچی ڈھلوانوں پر مشتمل ہیں جن میں سے کئی سینکڑوں میٹر اونچے ہیں‘ یہ تمام ڈھلوانیں سیدھی اور تیز ہیں جو دریا کے اطراف میں ہموار کھڑی ہوئی ہیں جو انتہائی مضبوط اور خوبصورت ہیں۔ ڈنیشیا کے زون میں کئی سرخ ہلکی بالائی سطح کے پہاڑ پراسرار اور ان کے مختلف قسم کی شکلیں جن میں قلعہ
‘مخروط‘مینار‘انسان‘پرندے‘ درندے اور نیچرل شامل ہیں۔ انتہائی حیرت انگیز ہیں۔ یہ پہاڑ بالکل واضح منظم اور ہزاروں برس سے قلعہ نما شکل پر مشتمل ہیں‘ پہاڑ سیدھے اورڈھلوان نماہیں جس سے لوگ متوجہ ہوتے ہیں اور ان کو دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں۔ ان قوس قزاح پہاڑوں کی بناوٹ کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ یہ ساٹھ لاکھ سال پرانے ہیں۔ ڈنیشیا جیالوجیکل ساخت سرخ ریت کے طوفان کی رگڑ سے بنا ۔ سنسان چوٹیاں اور سطحی چٹانیں بھی بن گئیں۔ ڈنیشیا مختلف اقسام کی سرزمین پر مشتمل ہے جو عمودی سرخ سخت ریت طوفان کے عمودی طور پر ملنے سے وجود میں آیا۔ ڈنیشیا زیادہ تر سرخ کنکر ‘ ریت اور گارے کے پہاڑوں پر مشتمل ہے۔ یہ روایتی بنجر‘آدھی بنجرآب و ہوا پر مشتمل ہے۔ یہ اکیلی کراس لیئرز بالائی سطح ڈھلوان کی دیوار عمودی ملاپ اور دیدہ زیب رنگوں پر مشتمل ہے۔ جیالوجسٹ اس بات
مزید پڑھیے:سبحان اللہ! موت کی کوکھ سے زندگی کی پیدائش




















































