اس کی والدہ اسے ہر قسم‘ہر شکل اور ہر جسامت کے کیویلیئرکنگ اور چارلس سپینئل کتوں کے ساتھ کھیلنے کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں‘ آج بھی کتوں کی مختلف اقسام کے ساتھ اس کی محبت برقرار ہے‘ عمران کے بنی گالہ پہاڑی کی چوٹی پر تعمیر کئے گئے گھر میں پہریداری کرتے یہی اس کے واحد ساتھی ہوتے ہیں‘ جب وہ لندن میں ہوتا ہے تو کتوں کی ہر ریس اور ویسٹ منسٹر کنیل کلب ڈاگ شوز لازماً دیکھتا ہے‘‘۔
’’شیرو‘‘ میں یقیناً کوئی بہت ہی غیر معمولی بات ہوگی جو مشرف نے اسے عمران کی نذر کردینے کے بعد بھی یاد رکھا اور سلیم صافی سے پوچھے بغیر نہ رہا‘ جانے شیرو کس حال میں ہوگا؟ خبر نہیں‘ عمران نے ’’شیرو‘‘ کی سورگباشی کی اطلاع مشرف کو کی تھی یا نہیں؟ نہیں تو اب اس سانحہ کی اطلاع پانے پر ہوسکتا ہے‘ اس نے عمران کو فون کیا ہوا ور دونوں دیر تک ’’شیرو‘‘ کے بارے میں باتیں کرتے رہے ہوں اور پھر شیرو کی جدائی کا غم غلط کرتے کرتے ‘بات مشرف اقتدار میں‘ دونوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی سنہری یادوں تک جا پہنچی ہو‘ سوئی ہوئی محبتوں نے انگڑائی لی ہو۔ تو کیا دھرناخطاب میں عمران کا یہ کہناکہ’’ اِس سے مشرف کا دور کہیں اچھا تھا‘‘اسی محبت کا
مزید پڑھیے:وہ بھارتی اداکار ائیں جنہوں نے حسن میں اضافے کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا
شاخسانہ تھا؟



















































