جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھر واپسی کے بعد پھر سے مسلمان

datetime 3  مئی‬‮  2015 |

تبدیلی مذہب کا یہ واقعہ آگرہ ضلع کے اچھنیرا بلاک کے مہوئر لاٹھصا گاوں کا ہے ۔بھارت کے معروف شہر آگرہ میں 25 دسمبر کو گھر واپسی کے پروگرام میں اسلام سے ہندو مذہب اپنانے والے 17 افراد پر مشتمل خاندان نے جمعے کو ایک بار پھر مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔یہ واقعہ آگرہ ضلع کے اچھنیرا بلاک کےمہوئر لاٹھصا گاوں کا ہے۔دوبارہ مذہب اسلام میں داخل ہونے والے تمام افراد کا تعلق نٹ برادری سے ہے جنھیں خانہ بدوش یا پھر بنجارہ برادری کے طور پر بھی بعض مقامات پر جانا جاتا ہے۔

02

جمعے کو ان تمام افراد کو شہر کے مفتی مدثر خان قادر اور تنظیم علماءکے عہدیدار اسلام الدین قادر نے ایک تقریب میں ‘کلمہ پڑھوا کر دوبارہ مسلمان بنایا ہے۔‘گذشتہ سال ان افراد کے خاندان نے ہندووں کی ’گھر واپسی‘ مہم کے تحت ہندو مذہب اپنا لیا تھا۔دسمبر میں ان لوگوں نے ہندو سخت گیر تنظیموں کی مہم گھر واپسی کے تحت مذہب تبدیل کیا تھاپھر سے اسلام قبول کرنے والوں میں رحمت (70)، ان کا بیٹا روی عرف محمد عارف، بیوی ، منا عرف علی محمد اور بیوی شازیہ، راجو عرف شوکت اور بیوی سلمی، لیاقت اور ان کے بچے شامل ہیں۔اسلام اپنانے کے ساتھ ہی انہیں دوبارہ نکاح بھی کرنا پڑا۔مفتی کے مطابق رحمت نے انھیں بتایا کہ ان کے بیٹے منّا عرف علی محمد نے دباو ڈالا تھا جس کے بعد وہ ہندو بن گئے تھے۔

03

جبکہ علی محمد نے کہا کہ ایک ہندو رہنما نے انھیں تبدیلی مذہب پر زمین دلانے کی بات کہی تھی۔وہ گاوں میں عوامی زمین پر جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ لیکن ان کو زمین نہیں ملی۔بھارت میں تبدیلی مذہب کے واقعے پر گذشتہ دنوں بہت تنازع رہاتبدیلی مذہب کے بعد سے مسلم نٹ برادری نے انھیں شادیوں اور دیگر تقریبات میں شامل کرنا بند کر دیا تھا۔جمعے کو یہ تمام افراد رسول پور گاوں میں ایک شادی کی تقریب میں پہنچے جہاں لوگوں نے ان سے کہا کہ اسلام قبول کرنے پر وہ لوگ شادی کی تقریب میں شامل ہو سکیں گے۔اس کے بعد ہی ان تمام لوگوں نے از سر نو اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔شہر کے مفتی نے بتایا کہ ’اسلام مذہب کو چھوڑتے ہی نکاح باطل ہو جاتا ہے۔ اس لیے جب ان لوگوں نے پھر سے اسلام قبول کیا ہے تو ان کا دوبارہ نکاح پڑھوآیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…