مسٹر ولاسِس نے اپنے والد کی قبر کشائی کے موقع پر ایک نمائندے کو وہاں بھیجا لیکن جو ہ±وا وہ بہت سے یونانیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ولاسِس نے بتایا کہ جب ان کے والد کی لاش زمین سے نکالی گئی تو یہ پوری طرح تحلیل نہیں ہوئی تھی۔ولاسِسں کہتے ہیں ’ذرا سوچیں، یہ کتنی اذیت ناک بات ہے۔‘مجھے کہا گیا کہ لاش کو دوبارہ مٹی کی ہلکی تہہ کے نیچے دفن کیا جائے گا۔ جب کئی ماہ بعد میں پھر سے وہاں گیا تو لاش گل سڑ چکی تھی۔ پھر انھوں نے ہڈیوں کو پلاسٹک کے ایک ڈبے میں ڈالا۔ جیسے میرے والد کو ڈبے میں ڈال دیا گیا ہو۔‘مسٹر ولاسِس کا کہنا ہے کہ ان کے والد تدفین کی بجائے شاید اپنی لاش کو جلا دیا جانا زیادہ پسند کرتے اور یوں ان کی راکھ سمندر میں پھیل جاتی۔ لیکن یورپی اتحاد کے ممالک میں یونان واحد ملک ہے جہاں مردوں کو جلانے کے انتظامات نہیں ہیں۔مردوں کو جلانے کی قانونی اجازت 2006 میں دے دی گئی تھی لیکن مردے جلانے کی بھٹیاں بنانے کی کوششیں اس وجہ سے رک گئی ہیں کہ مقامی بلدیہ اور یونان کے قدامت پسند کلیسا نے اس پر اعتراضات کیے ہیں۔چرچ کا خیال ہے لاش کو جلانا انسانی جسم کی توہین ہے اور وہ اپنے ماننے والوں کو اس کام سے منع کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ جو چرچ کے عقائد مانتے ہیں وہ اپنے مذہب کی تعلیمات سے منحرف ہو کر کسی دوسرے ملک کا سفر کریں تاکہ اپنے پیاروں کی لاش کو جلا سکیں۔اینٹونی ایلاکیوٹِس 14 برس کے تھے، جب انھوں نے اپنے والد کی لاش کو قبر سے نکالے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ انھوں نے مردوں کو جلانے کی آواز اٹھانے کے لیے کمیٹی بنائی ہوئی ہے اور یونان میں تدفین کے سخت قوانین کے خلاف مہم شروع کی۔انھوں نے ایتھنز میں اپنے گھر سے بات کرتے ہوئے کہا ’ایک نوجوان کے لیے اپنے باپ کو کھو دینا اور پھر اِس سب میں سے گزرنا بہت برا تجربہ ہے۔ میری عمر 60 سال ہو گئی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت




















































