جارج ولاسِس تقریباً 500 کلو میٹر کی پرواز کے بعد یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے کورفو پہنچے تاکہ اپنے والد الیگزینڈر کی تدفین کر سکیں۔الیگزینڈر کی ہڈیاں ایتھنز کے ایک قبرستان سے نکال کر ٹین کے ڈبے میں بھری گئی تھیں اور یہ ڈبا500 کلو میٹر دور کورفو جا رہا تھا۔ولاسِس کہتے ہیں ’مجھے ہوائی اڈے پر حکام کو بتانا پڑا کہ اس ڈبے میں انھیں کیا ملے گا۔‘ایک طویل سفر کے بعد ولاسِس اس جزیرے پر پہنچے جہاں انھیں آنا تھا اور وہاں انھوں نے اپنے گاو¿ں کے ایک نجی قبرستان میں اپنے والد کی باقیات کو دفن کیا۔ اور یوں بالآخر الیگزینڈر کو اپنی ابدی آرام گاہ مل گئی۔مسٹر ولاسِس کی کہانی یونان کی غیر معمولی کہانی نہیں ہے۔بہت عرصے سے یونان کے بڑے شہروں میں عارضی تدفین کا عمل جاری ہے۔ زمین کی کمی کا مطلب ہے کہ ایتھنز اور تھیسالونِکی میں قبرستان گنجائش سے زیادہ بھر چکے ہیں۔یونان میں لاشوں کو جلانے کی بھٹیاں یا کریا کرم کی جگہیں نہیں ہیں۔ قبر کی جگہ کو دوبارہ سے کارآمد بنانا پڑتا ہے۔ حکام قبروں کے لیے پلاٹ کرائے پر دیتے ہیں اور کرائے کا یہ معاہدہ زیادہ سے زیادہ تین برس تک کا ہوتا ہے۔جب معاہدے کا دورانیہ پورا ہو جاتا ہے تو خاندان والوں کو بلا کر ان کی موجودگی میں زمین سے میت کے باقیات نکالے جاتے ہیں۔ اگرچہ یورپ میں کرائے کی قبر کا تصور مکمل طور پر غیر عام نہیں ہے لیکن جو یونان میں ہوتا ہے وہ کہیں اور نہیں ہوتا۔رشتہ دار مردے کی ہڈیوں کو مشترکہ مقام پر سٹور کرنے کی قیمت ادا کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی چاہے تو ان ہڈیوں کو علاقائی قبرستان لے جا کر جہاں عموماً زیادہ جگہ ہوتی ہے، دوبارہ دفن کر سکتا ہے۔اگر قبر سے لاش یا ہڈیاں نکالے جاتے وقت کوئی رشتہ دار موجود نہ ہو تو ہڈیوں کو کیمائی مواد میں تحلیل کر کے باقیات کو ایک مشترکہ پلاٹ پر رکھ کر ایک طرح سے دفن کر دیا جاتا ہے۔چرچ کا خیال ہے لاش کو جلانا انسانی جسم کی توہین ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































