جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

یورگوئے کے صدر کے حیرت انگیز اقدامات

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

یوروگوئے کا نام سنتے یا پڑھتے ہی صدرجوزے موجیکا کی شخصیت آنکھوں میں اتر آتی ہے‘ ایک ایسا صدر ‘ ایک ایسا حکمران جو ملک کا صدر ہوتے ہوئے بھی عام انسانوں کی طرح زندگی گزارنے پر خوش و مطمئن ہے‘ صدر موجیکا اپنے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں‘ یہ سادہ ترین زندگی گزار رہے ہیں‘ اپنے ہاتھوں سے سبزیاں کاشت کرتے اور کاٹتے ہیں‘ بذات خود ٹریکٹر چلاتے ہیں‘ لکڑیاں کاٹتے ہیں‘ جانور پالتے ہیں‘ ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں‘ اپنی کھٹارا گاڑی خود چلاتے ہیں‘ اسی گاڑی پر آفس آتے ہیں اور اپنا بوجھ قومی خزانے پر ڈالنے کے بجائے اپنے ہی کاندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ شائد یہی وہ سادگی اور وہ کردار ہے جس کی وجہ سے یوروگوئے کے ہر طالب علم کے پاس لیپ ٹاپ ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی یوروگوئے دنیا کا واحد ملک ہے جس میں پرائمری کے ہر بچے کے پاس اپنا لیپ ٹاپ ہے‘ یوروگوئے میں پچھلے دو سال سے پرائمری کے طلبہ کو سستے لیپ ٹاپ دینے کی سکیم جاری ہے‘

یہ منصوبہ ابتدائی طور پر نیگروپونٹے نے شروع کیا بعدازاں اس منصوبے میں 3لاکھ 62ہزار طلباء و طالبا ت اور 18ہزار اساتذہ بھی شامل ہو گئے‘ انہوں نے یوروگوئے کے ہر طالب علم تک لیپ ٹاپ پہنچانا اپنا مشن بنا لیا‘ نیگروپونٹے کی خواہش تھی سستا لیپ ٹاپ 100ڈالر میں بچوں کو دیا جائے لیکن یہ سکیم اتنی مقبول اور کامیاب ہو گئی کہ حکومت کو فی لیپ ٹاپ 260ڈالر لاگت اٹھانا پڑی‘ یوں دوسال کی مدت میں نیگروپونٹے اور ان کی تنظیم نے یوروگوئے کے ہر پرائمری کے طالب علم کے پاس لیپ ٹاپ پہنچا دیا۔ یوں یوروگوئے کے طلباء و طالبات اس جدید ٹیکنالوجی سے منسلک ہو گئے ہیں اور یہ اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے:دنیا سے دور تیرتے قلعے پر رہائش پذیر انوکھا خاندان
یہ اس قوم‘ یہ اس ملک کے ساتھ وہ ظلم اور وہ ناانصافی ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا کا پسماندہ ترین اور خطرناک ترین ملک ڈکلیئر ہو چکے۔ یہ وہ فرق ہے جس کی وجہ سے دنیا مریخ پر زندگی تلاش کر رہی ہے اور ہم زمین پر اپنی اپنی زندگیاں بچانے میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…