عالمی سطح پر یہ مہم جاری ہے کہ لائیواسٹاک اور پولٹری میں انسانی استعمال میں لائی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات میں کمی لائی جائے۔ ایسی اینٹی بائیوٹک ادویات مرغیوں کو صحت مند رکھنے کا دوا دارو خیال کیا جاتا ہے۔امریکا میں پولٹری مصنوعات کے سب سے بڑے ادارے ٹائسن فوڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر سن 2017 سے ایسی اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کر دے گا، جو انسانوں کو کسی بیماری کی صورت میں تجویز کی جاتی ہیں۔ یہ ادارہ سن 2011 سے اپنے فارموں پر جانوروں کے لیے اینٹی بائیوٹک کے استعمال میں کمی لا چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی امریکی کمپنی کی جانب سے ایسا ہدف بنانا ایک انتہائی حیران کن فیصلہ ہے۔ امریکی فوڈ کمپنی ٹائس فوڈز امریکی ریاست ارکنساس میں قائم ہے۔امریکی کمپنی نے اعلان کبا ہے کہ وہ ایسیے تجربات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے کامیاب نتائج سے پولٹری اور لائیو اسٹاک فارم پر زندہ پرندوں اور مویشیوں کے لیے انسانی استعمال کی اینٹی بائیوٹک ادویات کو ترک کر دیا جائے گا۔ ادارے کے مطابق پروٹین سے متعلق تمام کاروباروں میں کسی بھی قسم کی اینٹی بائیوٹک میڈیسن استعمال نہیں کی جائے گی۔ امریکی خوراک ساز ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے ورکنگ گروپ کی تشکیل میں مصروف ہے، جس میں کسانوں کے علاوہ سپلائرز، مویشیوں کے ڈاکٹرز اور ماہرِ حیوانیات شامل ہیں۔ ان کی ہمراہ ایسی ادویات کی تیاری کی جائے گی، جو اگلے دو برسوں میں ہیومن اینٹی بائیوٹک کا متبادل بن سکیں گی۔میکڈانلڈ بھی اینٹی بائیوٹک فری پولٹری خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ٹائسن فوڈز کا اعلان میکڈانلڈ کے اس اعلان کے پہلو میں ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں کے دوران امریکا میں بتدریج اس مرغی کے گوشت کی خرید میں کمی لائے گا، جس میں ہیومن اینٹی بائیوٹک استعمال کیا گیا ہو گا۔ میکڈانلڈ کو ٹائسن کی جانب سے مرغی کے گوشت کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اینٹی بائیوٹک کو بتدریج ختم کرنے کے حوالے سے ٹائسن ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پولٹری اور لائیواسٹاک میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال کو اگلے دو برسوں میں صرف ایک ادارے کے لیے ختم نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ اس کے تمام صارفین کے فائدے میں ہے۔مبصرین کے مطابق ٹائسن فوڈز کا تازہ فیصلہ اصل میں اس مہم کے تناظر میں ہے کہ لائیواسٹاک اور پولٹری میں بیمار انسانوں کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات کو روک دیا جائے۔ طبی حلقوں کا خیال ہے کہ اگر پرندوں اور مویشیوں کو اینٹی بائیوٹک دینے سے انسانوں میں اینٹی بائیوٹک سے پیدا ہونے والی مدافعت میں کمی رونما ہونے لگی تو انسانوں میں صحت کا ایک بہت بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ پولٹری اور مویشیوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال قانوناً جائز ہے
مرغیوں اور مویشیوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات



















































