بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

دوستی اور محبت، ایک ہی جذبے کے دو نام؟

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اور بھارتی لڑکیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا جذباتی پن ہے۔خاص کر تعلقات کے معاملے میں یہ لڑکوں سے زیادہ جذباتی ہوتی ہیں۔ کوئی خاتون پیار سے مسکرا کے دیکھے تو انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ انہیں اپنی بہو کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور اگر کوئی لڑکا ان کی جانب دیکھ لے تو یا تواسے غنڈے یا پھر اپنے سپنوں کے شہزادے کا مقام دے دیا جاتا ہے۔ یہی معاملہ تعلقات میں بھی ہوتا ہے۔دفتر میں کام کرنے والے کولیگ، سکول کالج کے ساتھی اور پڑوسی کے بارے میں یہ جتنی جلدی سنجیدہ ہوتی ہیں، اتنی جلدی تو کوئی بیوپاری اپنے مصنوعات بیچنے پر بھی راضی نہیں ہوتا۔ اگر آپ کی زندگی میں ایسا کوئی فرد موجود ہے اور تاحال باہمی عہد و پیمان نہیں ہوئے ہیں تو یہ آپ کیلئے سنہری موقع ہے کہ آپ جانچ سکیں کہ وہ بھی آپ کے بارے میں ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا کہ آپ کرتی ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے ریلیشن شپ ماہرین چند اہم نشانیاں بتاتے ہیں، اگر ان میں سے چند یا اکثر مذکورہ فرد میں پائی جاتی ہیں تو یہی موقع ہے کہ آپ ان کے بارے میں خوش فہمیاں پالنا چھوڑ دیں ۔
کچھ لڑکے بار بار لڑکیوں کو یہ احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ بہن بھائی ہیں یا پھراچھے دوست ہیں۔ اگر آپ کے خوابوں کا شہزادہ بھی ایسا ہی دعویٰ کرتا ہے تو اس کے بارے میں سوچنا بند کردیں کیونکہ اول تو وہ آپ کے بارے میں سنجیدہ ہی نہیں اور محض وقت گزاری کا ذریعہ بنائے ہوئے ہے اور اگر وہ سنجیدہ ہے تو بھی اس کے اندر اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اس کا آپ سے اظہار کرسکے اور اسی ڈرپوک پن میں وہ رشتوں کا تقدس بھی بھلا بیٹھا ہے۔
اگر کوئی لڑکا دوسروں کا مذاق اڑاتا ہے، خود کو زمین پر خدا کی اتاری گئی نعمت جیسے خیالات رکھتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایک بے حس انسان ہے، جس کے ہمراہ زندگی گزارنا کٹھن ہوسکتا ہے۔
غور کریں کہ وہ آپ کی تعریف زیادہ کرتے ہیں یا تنقید؟ ضروری نہیں ہے کہ اظہار محبت کیلئے تعریفیں ہی کی جائیں۔ اگر انہیں آپ کے لباس، میک اپ اور زیورات کے انتخاب پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا ہے اور ان کا خیال ہے کہ آپ کو وہی کرنا چاہئے جو آپ کا دل کرتا ہے یا آپ جس میں مطمئن رہتی ہیں تو یہ رشتہ ٹھیک ہے تاہم اگر وہ ہر وقت آپ کو ایک آئیڈیل بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تو انہیں بھول جائیں، کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں آپ پسند نہیں بلکہ وہ آپ کو اپنے معیار پر لانا چاہتے ہیں۔
کچھ لوگ بے تحاشہ بہانے باز ہوتے ہیں، ایسے افراد پر اعتبار کرنا حماقت ہوتی ہے۔ ہر فرد کو زندگی میں اچانک پیش آنے والی صورتحال کا سامنا رہتا ہے تاہم اگر آپ کے ساتھ کئے گئے ہر وعدے کو نبھانے سے قبل ہی انہیں کوئی ہنگامی صورتحال پیش آجاتی ہے تو کوئی بھی خواب دیکھنے سے پہلے ہی دل سے ان کے خیال کو نکال پھینکیں۔
ضرورت سے زیادہ حق اور دھونس جمانے والے وقتی طور پر بہت اچھے لگتے ہیں لیکن خیال رکھیئے کہ یہ حق اس قدر نہ بڑھنے پائے کہ آپ کیلئے دیگر افراد کے حقوق کی ادائیگی ہی مشکل ہوجائے۔
کسی بھی ایسے فرد کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش بیکار ہوتی ہے جو ابھی تک اپنی سابقہ محبوبہ، منگیتر یا پھر بیوی کے خیال میں کھویا رہتا ہو خاص کر اگر وہ بھی ان کے گرد منڈلاتی رہتی ہے یا ان کے بیچ اتفاقی ملاقاتوں کی تعداد کچھ زیادہ ہی ہے تو راستہ سے ہٹنا ہی بہتر ہے کیونکہ یہ اس کی واضح نشانی ہے کہ وہ دونوں اپنے ماضی کو بھلانے میں ناکام ہیں اور اپنے مستقبل میں ماضی کی خوشیوں کو لوٹانا چاہتے ہیں۔
وہ لڑکے جو آپ کو اپنے اہل خانہ سے متعارف کروانے میں ہچکچائیں، ان سے بھی کنارہ کشی ہی بہتر ہوتی ہے۔
یہ جاننے کی کوشش کریں کہ وہ کسی قسم کے نشے کے عادی تو نہیں ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اس بارے میں خوب اچھی طرح سوچ سمجھ لیں، فلموں میں ہیروئن کو جس طرح دکھاتے ہیں کہ وہ ہیرو کا بری لت سے پیچھا چھڑا ہی لیتی ہیں یا کسی معجزے کی وجہ سے ہیرو خود ہی چھوڑ دیتا ہے، ویسا اصل زندگی میں ہرگز نہیں ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…