جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

20سال میں پہلی بار امریکا میں مقامی سطح پر ملیریا پھیلنے کا انکشاف

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلو ریڈا(این این آئی)20 سال میں پہلی بار امریکا میں مقامی سطح پر مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا کے کیسز کی شناخت ہوئی ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں 2 جبکہ ریاست ٹیکساس میں ملیریا کے ایک کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔2003کے بعد سے امریکا میں ملیریا کے کیسز ایسے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں جو بیرون ملک سے آئے تھے مگر ملیریا کے حالیہ کیسز میں تینوں مریضوں نے بیرون ملک سفر نہیں کیا تھا اور طبی حکام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقامی سطح پر مچھر اب اس بیماری کو پھیلا رہے ہیں اور مزید افراد ملیریا کے شکار ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ کسی بھی علاقے میں مقامی مچھروں سے ملیریا کا پھیلا تشویشناک ہوتا ہے۔ملیریا مچھروں کی ایک قسم Anopheles سے پھیلتا ہے جو کسی شخص کا خون چوستے ہوئے ایک پیراسائیٹ کو دوران خون میں شامل کر دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ان تینوں کیسز سے ثابت ہوتا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے مچھروں سے پھیلانے والے امراض کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں مچھروں سے پھیلنے والے امراض کے پھیلا میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ملیریا سے ہر سال دنیا میں لاکھوں افراد ہلاک ہوتے ہیں جن میں زیادہ تعداد 5 سال سے کم عمر بچوں کی ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…