اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد کینیڈین قتل، غریب بچوں کو شاپنگ کروانے نکلا تھا

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد کینیڈین کو قتل کر دیا گیا، مقتول امین علوی غریب بچوں کو شاپنگ کروانے نکلے تھے۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پاکستانی نژاد کینیڈین امین علوی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا، مقتول دوپہر میں 4 غریب بچوں کو نارتھ ناظم آباد کے گھر سے لے کر نکلے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول امین علوی پہلے بینک اور منی چینجر گیا اور پھر بچوں کو شاپنگ کے لیے ناظم آباد لے کر پہنچا تھا، جہاں وہ لٹیروں کا نشانہ بن گئے۔مقتول کے ساتھ جانے والے بچے نے بیان دیا کہ موٹر سائیکل پر 2 مسلح افراد آئے، ایک اتر کر گاڑی کے قریب آیا، اور آتے ہی کہا جو کچھ ہے نکال دو جس پر انکل نے کہا کہ کیا چاہیے۔بچے کے بیان کے مطابق مسلح شخص نے انکل کی جیبوں میں ہاتھ ڈالا تو انکل نے پیچھے کر دیا، جس پر اس نے فائرنگ کر دی اور روڈ پر کھڑے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئے، انکل کئی منٹوں تک سڑک پر پڑے رہے کوئی بھی اٹھانے نہیں آیا۔بچے کا کہنا تھا کہ کئی گاڑیاں رکیں لیکن کسی نے مدد نہ کی پھر ایک رکشے والے نے مدد کی، اسپتال پہنچے تو علاج کے دوران انکل کا انتقال ہو گیا، پولیس والے بھی دیر سے پہنچے جب سب کچھ ہو گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول امین علوی پاکستانی نژاد کینیڈین 5 سال پہلے غیر ملکی ایئر لائن سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، وہ ہر سال دو تین بار کراچی آتے تھے، مقتول کے لواحقین جلد کراچی پہنچیں گے جس کے بعد تدفین ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…