اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ڈاکٹر جاوید اکرم

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن نے محفوظ عیدالاضحی اور حج کے عنوان سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر صومیہ اقتدار و دیگر موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر مزید کہا کہ پریس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام میں آگاہی پھیلانا ہے۔ ہمیں عیدالاضحی کے موقع پر اپنی خواہشات کی قربانی کرکے صحت کو یقینی بنانا ہے۔ اسی طرح جو افراد حج کی سعادت حاصل کرنے گئے ہیں وہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے پاکستان سمیت پوری دنیا میں 23 سے زائد چیپٹرز ہیں۔ پی ایس آئی ایم نے پرسوں گجرات میں شوگر کے مریضوں کیلئے آگاہی سیمینار منعقد کروایا ہے۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن آپکا کلینک کے نام سے مفت کلینکس چلا رہی ہے۔ آپکا کلینک پر کسی بھی مریض کی عزت نفس مجروح کئے بغیر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

آپکا کلینک پر مریضوں کے ٹیسٹ بالکل مفت کئے جاتے ہیں۔ ہر سال ڈاکٹرز آپکا کلینک پر لاکھوں روپوں کا مفت علاج کررہے ہیں۔ دنیا میں خدمت انسانیت سے بڑا کوئی دوسرا جذبہ نہیں ہے۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن پورے پاکستان میں آپکا کلینکس بنا رہی ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن پورے پاکستان میں میڈیا ونگ قائم کررہی ہے۔ میڈیا ہمارے کان اور آنکھیں ہے۔ سینئر صحافی زاہد چوہدری کو میڈیا ونگ کا سربراہ بنایا جائے گا۔

میڈیا کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی پر فوری طور پر ایکشن ہوگا۔ ڈاکٹر کمیونٹی کی سربلندی کیلئے میں نے دہشتگردی کے مقدمات بھی بھگتے ہیں۔ پاکستان سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کو خطرناک بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے۔ صفائی نصف ایمان ہے۔ والدین اپنے بچوں کو مویشی منڈیوں میں ہرگز نہ لے کر جائیں۔ اجتماعی قربانی سے کئی بیماریوں سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ بارش کے موسم میں ساری انتظامیہ کو الرٹ کر رکھا ہے۔

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں طوفانی بارشوں کے حوالہ سے الرٹ جاری کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا۔ عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں طوفانی بارشوں کے دوران ناگہانی کا شکار ہونے والے مریضوں کیلئے پانچ بستروں کو مختص کردیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی پری ٹیسٹنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت بلا تعطل جاری رہے گی۔

پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے کہا ہے کہ عوام کو آگاہی دینے کیلئے اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں۔ پنجاب سمیت پورے پاکستان سے کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جہاں پر زیادہ لوگ اکٹھے ہو جائیں وہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہوتا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر مساجد اور قربانی والے مقامات پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر کونگو اور چیچڑ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

بارشوں کے موسم میں ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے۔ کورونا وائرس کہیں گیا نہیں۔ اپنا اور مختلف بیماریوں میں مبتلا اپنے پیاروں کا عیدالاضحی کے موقع پر خاص خیال رکھیں۔ اگر آپ کو بخار، جسم میں درد، خوشبو کا نہ آنا محسوس ہو تو معروف انٹرنیشنل اور شفاء انٹرنیشنل اسلام آباد، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی، ڈو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس انڈس ہسپتال کراچی، سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال کراچی، اکرم میڈیکل کمپلیکس لاہور، سنٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال لاہور اور نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل سنٹر لاہور اور رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور میں کورونا کا مفت ٹیسٹ کروائیں۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ رپورٹنگ کرنے والے تمام افراد کو کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔

بارشوں کے موسم میں نکاسی آب کیلئے واسا سمیت دیگر محکمہ جات کو الرٹ کر چکے ہیں۔ آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیصل محمود نے اس موقع پر کہا کہ ویکسی نیشن کے باعث کورونا وائرس ماضی کی طرح خطرناک نہیں رہا لیکن ہمیں احتیاط کرنی ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر عوام سے اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ کم امیونٹی والے افراد سے فاصلہ پر رہ کر اپنے آپ اور دوسروں کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد سے ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے کہا کہ عیدالاضحی کی آمد آمد ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم عیدالاضحی کی خوشیاں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے بانٹے گی۔ عوامی اجتماعات کورونا کیلئے کھلی دعوت ہو سکتے ہیں۔ شوگر، بلڈ پریشر ودیگر موذی بیماریوں کا شکار افراد عیدالاضحی کے موقع پر اپنا خاص خیال رکھیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…