پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے شریف آباد میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے سے 3 سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آخری اطلاعات تک ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیموں کا ملبہ ہٹانے کا آپریشن جاری تھاذرائع کے مطابق پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار بھی دھماکے کی جگہ پہنچے۔