ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

چین کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری ،مئی میں26.6 ملین ڈالر آئے

datetime 22  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کو چین سے گزشتہ ماہ مئی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں26.6 ملین ڈالر موصول ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مئی میں149.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ۔ مئی میں چین سے 28.1 ملین ڈالر آئے تاہم 1.5 ملین ڈالر کا اخراج ہوا جس کے نتیجے میں چین سے 26.6 ملین ڈالر کی خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی اوریہ حجم پاکستان کی کل ایف ڈی آئی کا 17.1 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں پاکستان کو چین سے 28.5 ملین ڈالر موصول ہوئے جو کہ 128.9 ملین ڈالر کی مجموعی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا 22.12 فیصد بنتا ہے۔ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک پاکستان نے چین سے 374.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ۔ مزید برآں پاکستان کو چین سے 0.5 ملین ڈالر فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ موصول ہوئے جس سے 11 ماہ کی مدت کے دوران مجموعی سرمایہ کاری 374.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

چین کے علاوہ پاکستان نے مئی 2023 میں ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے سے بھی 13.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک ہانگ کانگ سے اس مد میں90ملین ڈالر آئے۔جولائی تا مئی مالی سال 2023 کی مدت کے دوران پاکستان میں مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم1.32 بلین ڈالر رہاجس کا 28.4 فیصد چین سے آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…