جمعرات‬‮ ، 05 جون‬‮ 2025 

بھارت کو ضد چھوڑ کر اب کرکٹ کھیلنی چاہیے ، بھارت نہیں آئیگا تو پھر ہم بھی نیوٹرل مقام پر ہی کرکٹ کھیلیں گے، وفاقی وزیر احسان مزاری

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے بھارت کو ایک بار پھر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ضد چھوڑ کر اب کرکٹ کھیلنی چاہیے ، بھارت پاکستان نہیں آئیگا تو پھر پاکستان بھی نیوٹرل مقام پر ہی کرکٹ کھیلے گا، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی تحلیل ہوچکی ، امید ہے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا الیکشن جلد ہوجائیگا۔

اسلام آباد میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین ذکا اشرف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مزاری نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست کے طور پر استعمال کرتا ہے ،فٹبال ہاکی کی ٹیمیں دورہ کر سکتی ہیں تو کر کٹ کی کیوں نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ میچز ضرور ہونے چاہیے ،بھارت کو پاکستان آکر کرکٹ کھیلنی چاہیے، اگر بھارت نیو ٹرل وینیو پر کھیلے گا تو پاکستان بھی نیو ٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 جون کی رات ختم ہو چکی ہے، مینیجمنٹ کمیٹی مزید کام نہیں کر سکتی نہ ہی ان کے فیصلوں کی کوئی حیثیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی خواہش تھی شرکاء اشرف کو چیئر مین کرکٹ بورڈ نامزد کیا جائے جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ذکا اشرف کا نام تجویز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا اختیاراب الیکشن کمشنر کے پاس ہے ، کوشش ہوگی کہ عید سے قبل پی سی بی سے متعلق الیکشن کرا دیں گے ،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پی سی بی کے نامزد چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وفاقی وزیر احسان مزاری کے اعتماد کرنے پر انکا مشکور ہوں ، ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ آرہا ہے اسکی تیاری کرنی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی ہائبرڈ ماڈل کے مخالف ہیں جب ایشین کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی تھی تو ایشیا کپ مکمل پاکستان میں ہوناچاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کیخلاف بات نہیں کروں گا۔ کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمینوں کی میں عزت کرتاہوں۔ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیئم کی تعمیر کا منصوبہ تھا ،بد قسمتی سے منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا ،ملک بھر سے ٹیلنٹ آگے آرہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…