اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ترسیلات زر اور برآمدات دونوں میں کمی کے بعد، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 11 ماہ کے دوران مئی میں 21 فیصد تک گر گئی، حالانکہ مئی میں آمد ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر بڑھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار میں اپریل 2023 میں 12 کروڑ 16 لاکھ ڈالر اور مئی 2022 میں 14 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے مقابلے مئی میں 14 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی کی آمد ہوئی۔

طویل سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باعث مالیاتی حلقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری کی امید کم ہے۔ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کشش کھو چکا ہے اور موجودہ معاشی بدحالی نے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام کے طور پر ملک کے تشخص کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کی سنگین کمی اس وقت بدصورت ہوگئی جب زیادہ تر کمپنیاں اپنے منافع ملک سے باہر بھیجنے میں ناکام رہیں۔حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری سے کم از کم ایک ارب ڈالر کا منافع روک لیا، یہ اس لیے اہم ہے کیونکہ پہلے ہی صرف چند ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جبکہ چین برسوں سے سب سے بڑا سرمایہ کار رہا ہے۔جولائی سے مئی کے عرصے میں ملک کوایک ارب 32 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جو ایک سال پہلے کے ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 21 فیصد کم تھے۔ پورے مالی سال 22ـ2021 کے دوران ایف ڈی آئی کی آمد ایک ارب 55 کروڑ ڈالر تھی۔اس کے علاوہ 11 ماہ میں بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے بھی ملک کو مجموعی طور پر 7 ارب 10 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔چین سے ایف ڈی آئی کی آمد جولائی تا مئی میں 37 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ رہی تاہم گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 425.7 ملین 42 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی آمد سے کم تھی۔گزشتہ کئی برس سے چین سے آنے والی رقوم دوسرے ممالک سے آنے والی رقوم کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

جاپان سے ایک سال پہلے 10.9 ملین ایک کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے خالص اخراج کے مقابلے میں 16 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملے، سوئٹزرلینڈ نے 12 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 14 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، متحدہ عرب امارات نے ایک سال پہلے کے 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ ہانگ کانگ نے بھی گزشتہ سال کے 148 ملین 14 کروڑ 90 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 94.5 ملین 9 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی

ان 11 مہینوں کے دوران ارجنٹائن کا سب سے بڑا خالص اخراج 24 کروڑ ڈالر تھا۔رقوم کی آمد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کمی زیادہ تر روایتی سرمایہ کاروں کی جانب سے تھی تاہم کچھ ماہرین کیلئے یہ حوصلہ افزا تھا کہ خراب معاشی کارکردگی اور مسلسل سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باوجود چند ممالک اب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…