جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

مودی، بائیڈن کواپنی ملاقات میں انسانی حقوق کے معاملات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

datetime 21  جون‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)انسانی حقوق کی معروف عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی ملاقات میں دونوں ممالک میں پائے جانے والے انسانی حقوق کے معاملات کو نظرانداز نہیں کرناچاہے اور اس حوالے سے پائے جانے والے سنگین خدشات کو دور کرنا چاہیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ دورے پر منگل کی صبح نئی دہلی سے روانہ ہوئے۔ وہ 22 جون بروز جمعرات بائیڈن سے ملاقات کریں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی بورڈ کے سربراہ آکار پٹیل Aakar Patel,نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو اپنے اپنے ملکوں میں موجود انسانی حقوق کے مسائل کو نظر انداز کرنے کے بجائے اس معاملے پر بھی بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا امریکہ میں زبردست استقبال کیا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں لوگوں کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکی شاخ میں حکومتی تعلقات اور وکالت کی قومی ڈائریکٹرAmanda Klasing نے کہا کہ مودی کے بھارت میں انسانی کی صورتحال سنگین ہے اورمذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑھتا ہوا تشدد، سول سوسائٹی اور اختلاف رائے کو دبانے کے اقدامات عروج پر ہیں۔بھارت میں بہت سی ریاستوں کی حکومتوں نے بین المذاہب شادیوں کو جرم قراردیا اور اس حوالے سے قوانین پاس کیے ہیں ، ریاستی حکومتیںمسلمانوں کی ملکیتی املاک کو نشانہ بنارہی ہیں۔Amanda Klasing نے کہا کہ بائیڈن کو وزیر اعظم مودی سے کہنا چاہیے کہ وہ وہ بی جے پی رہنماؤں کو اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیززبان کے استعمال سے روکیں، مذہبی گروہوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کو یقینی بنانیں۔رائٹرز کی خبر کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ڈویڑن کے ڈائریکٹر Elaine Pearson نے بھی وائٹ ہاؤس پر زور دیا کہ وہ مودی کے دورے کے دوران انسانی حقوق کے خدشات پر بات کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…