ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

شاہین آفریدی اور انشا کی شادی ایشیا کپ کے باعث ملتوی کرنی پڑے گی، شاہد آفریدی

datetime 20  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا اور کرکٹر شاہین آفریدی کی شادی ملتوی کرنے کی وجہ بتا دی۔ایک شو میں میزبان نے بیٹی کی شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ عید الفطر پر جب میری آپ سے اور شاہین سے گفتگو ہوئی تھی تو اس وقت آپ نے بتایا تھا کہ انشا کی رخصتی ستمبر میں ہو گی لیکن اب چونکہ ایشیا کپ ہے، اسی لیے شادی تاخیر سے ہوتی نظر آ رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا کی شادی ایشیا کپ کے باعث ملتوی کرنی پڑے گی۔انہوں نے بتایا کہ تاریخ کا مجھے علم تھا اور مہینہ میں نے صرف آپ کو بتایا تھا، دونوں کی شادی ستمبر کی 3تاریخ کو ہونا تھی جسے اب منسوخ کرنا پڑے گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں دیر یا سویر انشا اللہ شادی ہو جائے گی، شکر ہے ایشیا کپ وقت پر ہو رہا ہے، یہ پاکستان اور شاہین دونوں کے لیے اہم ہے، انشا اللہ شادی کی تاریخ آگے پیچھے کرنی پڑے گی۔میزبان نے پھر سوال کیا کہ ایشیا کپ کے فورا بعد بھارت میں ورلڈ کپ ہونا ہے تو کیا ہم سمجھیں کہ انشا اور شاہین کی شادی نومبر کے اختتام یا دسمبر کے آغاز میں ہو گی؟۔ شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ بس جیسے ایشیا کپ کا اونٹ ایک طرف بیٹھ گیا ہے، ویسے ہی یہ بھی بیٹھ جائے گا۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا۔حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…