پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کی اتحادی ن لیگ کا بھی میئر کراچی کے الیکشن پر تحفظات کا اظہار

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ ہم الیکشن کو ویلکم کرتے ہیں اور بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے لیکن عام انتخابات آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن اور کراچی میں میئر کے الیکشن کی طرح نہیں ہونے چاہئیں۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک پیپلز پارٹی کی تجویز پر لائی گئی تھی،  مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی تو نئے انتخابات چاہتی تھیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے سوات جلسے میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ ہم الیکشن کو ویلکم کرتے ہیں اور بھر پور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، بلاول کا چیلنج ہمیں قبول ہے لیکن عام انتخابات آزاد کشمیر اور میئر کراچی کے الیکشن کی طرح نہیں ہونے چاہئیں، آزاد کشمیر الیکشن پر تحفظات ہیں جبکہ کراچی کے الیکشن پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں پر پیپلزپارٹی کی حکومت ہے وہاں الیکشن پر ہمارے اعتراضات موجود ہیں،

کراچی کے میئر کے الیکشن پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں، آنے والے الیکشن میں سوالات نہیں اٹھنے چاہئیں، انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں اور اتحادی جماعتوں کو مل کر ایسا ماحول اور الیکشن کرانا چاہیے جس کی مثال نہ ملتی ہو۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ہماری لینڈ سلائیڈ وکٹری ہو گی، حکومت میں اکیلے نہیں ہیں، ہر چیز مشاورت سے ہوتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بجٹ منظور نہ ہونے سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہاکہ بجٹ کابینہ کی منظوری کے بعد پیش کیا جاتا ہے، کمیٹی کو بجٹ پر بریفنگ دی جاتی ہے، ہر جگہ پر پیپلزپارٹی کی مشاورت ہوتی ہے،

سیلاب زدگان کے لیے وزیراعظم شہباز شریف زیادہ متحرک نظر آئے ہیں، بجٹ پر ابھی بھی کسی کو اعتراض ہو گا تو وزیراعظم دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشکل ترین اتحادی حکومت شہباز شریف نے بہترین انداز میں چلائی ہے، شہباز شریف نے بہترین معیشت اور اتحادی حکومت کو چلا کر دکھایا ہے، ن لیگ کے ہر شخص کی خواہش ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں۔سابق وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں مقابلہ ہونا چاہیے لیکن مقابلہ کردار اور پرفارمنس کا ہونا چاہیے، جو کچھ ہو رہا ہے تمام اتحادی جماعتیں شامل ہیں، اسحاق ڈار اکیلے فیصلے نہیں کرتے، کابینہ کو بریفنگ دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…