واشنگٹن(این این آئی)امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے بتایاہے کہ ان کے شوہر صدر جو بائیڈن نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ دوبارہ منتخب ہونے کے مستحق ہیں۔یہ امریکی عوام پر منحصر ہے کہ وہ بائیڈن کے ساتھ استحکام یا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انتشار اور افراتفری میں سے کیا منتخب کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرب ٹی وی سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ٹرمپ اور بائیڈن انتظامیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ دونوںبہت مختلف انتظامیہ ہیں، بہت مختلف رہنما ہیں۔اس ملک نے جو کچھ دیکھا اس سے میں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ پچھلی انتظامیہ افراتفری اور الجھنوں سے بھری ہوئی تھی۔جہاں تک بائیڈن انتظامیہ کا تعلق ہے، مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے امریکیوں کو مضبوط اور مستحکم قیادت فراہم کی۔ اور میں سمجھتی ہوں کہ اسی لیے انہیں منتخب کیا گیا تھا۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اسی وجہ سے انہوں نے انہیں دوبارہ منتخب کیا جائے گا۔اپنے شوہر اور موجودہ امریکی صدر کی عمر کے بارے میں ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اس انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، جو کے پاس 40 سالہ شخص سے زیادہ توانائی ہے۔ آپ وہ سب دیکھیں جو انہوں نے پچھلے تین سالوں میں کیا ہے۔