واشنگٹن (این این آئی )خطے میں ایک امریکی عہدیدا نے بتایا ہے کہ ایران نے خلیج میں ایکسرسائز کرنے والے بحری جہاز کے خلاف ایک خودکش ڈرون کا تجربہ کیا اور علاقے میں بحری جہازوں کو خبردار کیے بغیر ایک اور میزائل یا ڈرون فائر کیا۔
عہدیدار نے امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرفہ ڈرون کو ایران کے جاسک علاقے سے سمندر میں 8 سے 9 میل دور پانیوں کی جانب فائر کیا۔ڈرون میں مشقی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یہ بنیادی طور پر تجارتی بحری جہازوں کو مارنے کی مشق تھی۔ یہ واحد چیز ہے جس خلیج عمان میں ایسا کرنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔واضح رہے امریکہ نے ایران پر الزام عائد کیا کہ 2019 سے تزویراتی اہمیت کے حامل خلیجی پانیوں میں تجارتی بحری جہازوں کے خلاف کئی حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ ایرانی حکام اس حوالے سے تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔