پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شہر قائد میں طوفانی ہوائیں چل پڑیں، ہوا کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ،60کلومیٹر تک بڑھنے کا امکان

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں طوفانی ہوائیں چل پڑیں، ہوا کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کے 60 کلومیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے، تیز ہوا سے درخت اور بل بورڈ گرنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق طوفان بائپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ کم ہوگیا جس کے سبب شہر قائد طوفانی ہوائوں کے زیر اثر آگیا

شدید طوفانی اور گرد آلود ہوا کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور لوگ فوری طور پر اپنے گھروں کا رخ کررہے ہیں۔تیز ہوا کے ساتھ معمولی سی بوندا باندی بھی ہوئی۔ ہوا کے سبب موٹر سائیکل سواروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے، تیز ہوا سے بائیک لہرا رہی ہیں اور گرد کے سبب حد نگاہ کم ہورہی ہے۔ شہر میں آئے گرد کے طوفان کی شہریوں نے ویڈیو اور تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کردی ہیں جو کہ وائرل ہورہی ہیں۔ خبر میں دی گئی ایک ویڈیو سہراب گوٹھ کی ہے جہاں تیز ہوا اور گرد کے طوفان کی وجہ سے لوگوں نے گاڑیاں اور بائیکس سڑک کنارے کھڑی کردیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بل بورڈز اتارنے کی ہدایت جاری کیں کہ تیز ہوا کے سبب انسانوں جانوں کو کہیں نقصان نہ پہنچ جائے۔ مراد علی شاہ کے ساتھ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما اور افسران بھی موجود تھے۔پی پی کے رہنما مرتضی وہاب نے کہا کہ منگل کی صبح وزیراعلی سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ابراہیم حیدری پر موجود ہی لوگوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی اہمیت ہے، ہمارامقصد لوگوں کی جان بچانا ہے، میڈیا لوگوں کو قائل کرے کہ لوگ انتظامیہ کا ساتھ دیں، گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

انہوں ںے کہا کہ لوگ غیرضروری طورپرباہرنہ نکلیں تاکہ انتظامیہ ان کی مدد کرسکے، کراچی کے نالوں کی نگرانی کر رہے ہیں، ہنگامی بنیادوں پر جو کرسکتے ہیں کر رہے ہیں

سمندری لہروں کو دیکھنے لوگ سمندر کی طرف نہ جائیں یہ خطرناک ہوگا، سائیکلون سوا چارسو کلومیٹر کراچی سے دور موجود ہے، یہ کوئی مذاق نہیں، بل بورڈز اتارنے میں مشکلات ہیں پھر بھی ہم اتار رہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…