جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

عدالت نے محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی

datetime 13  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت کی، اس دوران میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 27جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔انسداد دہشت گردی نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ میاں محمود الرشید و دیگر پر تھانہ شادمان کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے کا الزام ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا ہے جب کہ محمود الرشید جناح ہائوس حملہ کیس میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…