لاہور(این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آنکھ کا چیک اپ کرانے دبئی گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور سے دبئی روانہ ہوئے،ان کے ہمراہ بختاور بھٹو بھی بچوں اور خاوند سمیت دبئی پہنچے ہیں۔ آصف علی زرداری دو سے تین دن قیام کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے،سابق صدر نے کچھ عرصہ قبل آنکھ کا آپریشن کرایا تھا۔