کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج(پیر) سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کی ہے،آج اورکل(پیر اورمنگل)پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی،13 جون کی رات سے شہرمیں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بائپر جوائے سمندری طوفان کراچی سے760 کلو میٹردورجنوب میں موجود ہے،طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔مجکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جہاں جہاں سے گزررہا ہے وہاں سمندری لہریں 28 فٹ تک بلند ہورہی ہیں ، طوفان گرد ہوائیں 130 سے 140 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔