جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

بیرسٹر امجد ملک نے برطانوی وزیر اعظم کو پاکستان کی صورتحال پرتفصیلی خط لکھ

datetime 11  جون‬‮  2023 |

لندن/اسلام آباد(این این آئی)بیرسٹر امجد ملک نے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو پاکستان کی صورت حال پر تفصیلی خط لکھ دیاہے ، خط کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کی گئی بدنیتی کو واضح کرنا تھا۔ خط کی تفصیلات کے مطابق بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پی ٹی آئی نے مسلسل ہر سطح پر، اندرون ملک اور بیرون ملک دونوں سطحوں پر پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی ،9 مئی 2023 کو سیاسی پشت پناہی پر بلوائیوں نے ملکی اہم تنصیبات کو جلا دیا،

شرپسندوں نے بابائے قوم کی رہائش گاہ جناح ہاؤس جیسی یادگاروں کی بے حرمتی کی اور اسے نذر آتش کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 9 مئی 2023 کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،تمام طبقہِ فکر نے متفقہ طور پر 9 مئی 2023 کو ہونے والے فسادات اور آتش زنی کی مذمت کی،،چیئر مین پی ٹی آئی کو 9 مئی کو پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔

بیرسٹر امجد ملک کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں اور دہشت گردوں کو کارروائیوں کے لیے منظم کیا اور اکسایا،شر پسندوں کے فسادات کو روکنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو عدالتوں کی طرف سے بروقت علاج کا مکمل حق دیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ ان فسادیوں کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جنہوں نے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ معزز سول سوسائٹی کی تنظیم، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے تمام خواتین قیدیوں کے لیے جیل کے حالات کا خود زمینی جائزہ لیا۔بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ کوئی بھی ریاست سیاست کیلئے مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دے سکتی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ امریکہ اور برطانیہ بھارت افغانستان پاکستان ایران شام عراق اور فلسطین میں جاری مسلح جدوجہد کرنے والے گروپس کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان انسانی حقوق کی پائمالی کئے بغیر بلوائیوں سے نبرد آزما ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی، امن و امان / بھائی چارے اور جمہوریت کو عموماً اور رْول آف لاء کو خصوصاً سپورٹ کرے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دشمن بھگوڑا کے بے جا پراپیگینڈہ پر کان نہ دھرے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…