اسلام آباد (این این آئی)وفاقی درالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پرایک بار پھرآگ بھڑک اٹھی ۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق آگ ٹریل فور،ڈھوک جیون کے قریب اونچائی کے مقام پر لگی ،آگ پر قابو پانے کے لیے وائلڈ لائف کا عملہ مصروف عمل ہیں۔سی ڈی اے کے اہلکار وائلڈ لائف کی معاونت کیلئے موجود رہے جبکہ مارگلہ پہاڑیوں پرلگی آگ پر50فیصد کنٹرول کرلیا گیاہے۔