پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جب ہمارے جوان بارڈ پر انڈیا کی فوج کے ہاتھوں شہید ہو رہے تھے تو نواز شریف مودی ،جندال کو گھر کھانے کھلا رہے تھے،پرویزالٰہی

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جب ہمارے جوان بارڈ پر انڈیا کی فوج کے ہاتھوں شہید ہو رہے تھے تو نواز شریف اپنے گھر میں بغیر ویزہ کے نریندر مودی اور جندال کو بلا کر کھانے کھلا رہے تھے، کیا ہم ڈان لیکس کو بھول جائیں، پاکستانی عوام اور فوج کو آپس میں لڑانے کا ایجنڈا نوازشریف اور مودی کا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کی نالائق حکومت نے اتنا شور مچایا ہوا تھا کہ زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں، انٹرنیشنل میڈیا کی موجودگی میں یہ جعلی کارروائی ڈالنے میں ناکام رہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں پاک فوج اور دفاع پاکستان کو مزید مضبوط کیا، عمران خان نے مغربی دنیا میں پاک فوج کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی، کٹھ پتلی حکومت پنجاب میں حالات پھر خراب کرنا چاہتی ہے، محسن نقوی اور ان کا ٹولہ ملک دشمن ایجنڈے پر ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے، بحالی کا یہ عمل آگے بڑھے تو وفاق اور صوبوں میں سیاسی بحران کا پرامن حل نکل سکتا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہو چکی ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں غیر قانونی نگران حکومتوں کے خاتمہ کیلئے عدلیہ سے رجوع کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحدہے اور متحد رہے گی،

پارٹی چھوڑنے والے سیاسی خانہ بدوشوں کی کوئی اہمیت نہیں پارٹی پہلے ہی ان کو مسترد کر چکی ہے، تحریک انصاف کو اندر اور باہر سے توڑنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیوں میں مقبول ترین نمائندہ پارٹی ہے، عمران خان صرف پاکستان کے نہیں عالم اسلام کے بھی مقبول ترین لیڈر ہیں، عرب ذرائع ابلاغ اپنے جائزوں میں عمران خان کو اہل عرب کا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دے چکے ہیں، عمران خان نے مغربی دنیا میں اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا، عمران خان نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی، تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…