منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میںجاری سیاسی و آئینی بحران کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میںجاری سیاسی و آئینی بحران اور معاشی کنفیوژن کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکس چینج میںنئے کاروباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میںہوا،کے ایس ای100انڈیکس 230پوائنٹس اضافہ کے بعد 41700کی حد عبور کرگیا،تاہم مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکی جانب سے حصص کی فروخت کے زبردست دبائو کے باعث مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ میں6کھرب14ارب روپے سے بھی زائد کی بڑی کمی واقع ہوئی ،

حصص کی کاروباری مالیت 3ارب37کروڑ روپے رہی اور کاروباری حجم 8کروڑ حصص سے بڑھکر10کروڑ حصص کی سطح پر ریکارڈ کیا گیااورکاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت22فیصد زائد رہا ۔تفصیلات کے مطابق پیرکوپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ کے ایس ای100انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا ،تاہم ملکی سیاسی و آئینی حالات اور آئی ایم ایف کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کے امکانات کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار انتہائی مایوس دکھائی دیئے اور حصص کی فروخت کا زبردست دباو بھی دیکھا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں بھاری کمی کا سامنا رہا۔

ٹیلی کام،کیمیکل،آئی وگیس،پیٹرولیم،کمیونیکیشن،فوڈز،پراپرٹیز اور سیمنٹ سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 230.85پوائنٹس اضافہ سے 41718.43پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 64.71پوائنٹس اضافہ سے 14906.66، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 75.13پوائنٹس اضافہ سے 27481.65پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 382.93پوائنٹس اضافے سے 71637.35پر بند ہوا۔مارکیٹ میںحصص کی فروخت کے زبردست دباو کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 6کھرب 14ارب14کروڑ3لاکھ 35ہزار399 روپے سے زائد گھٹ کرحجم 62کھرب کی سطح سے گر نے کے بعد 55کھرب 98ارب41کروڑ97لاکھ30ہزار755روپے کی سطح رہ گیا۔

مجموعی طور پر 311کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 143کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاضافہ،139کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور 29کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ69لاکھ ،ہم نیٹ ورک 75لاکھ،ٹیلی کارڈ1کروڑ11لاکھ،پاک پٹرولیم43لاکھ، لوٹے کیمیکل 73لاکھ شیئرز کے ساتھ سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھا کے اعتبار سے نمایاں اضافہ سفائر فائبر اوربلیسڈ ٹیکسٹائل کے شیئرز کے بھا میں رہا جنکے دام80.01روپے اور24.30روپے بڑھ کر بالترتیب1159روپے اور349.30روپے ہوگئے جبکہ نمایاں کمی بھنیرو ٹیکسٹائل اورریلائنس کاٹن کے حصص کے بھائو79روپے اور45روپے گھٹ کر بالترتیب981روپے اور555روپے رہ گئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…