جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں کشتی کو حادثہ، 21 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع ملاپورم میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں شنکارا نامی کشتی نے خلاف قانون رات کے وقت مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئے

گنجائش سے زیادہ افراد سوار کرکے سفر شروع کیا اور ضلع ملاپورم میں تانور کے کنارے کے قریب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق 25 افراد کی گنجائش والی کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار کیے گئے تھے۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، تاہم اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کے باوجود واقعے میں ہلاک بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، کشتی پر سوار مسافروں کی درست تعداد معلوم نہ ہونے کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج نے واقعے کے بعد آدھی رات کو ریاستی محکمہ صحت کی ہنگامی میٹنگ بلائی اور عہدیداروں کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔وزیر صحت نے زخمیوں کے بہتر علاج اور پوسٹ مارٹم کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر نے پیر کی صبح 6 بجے لاشوں کے پوسٹ مارٹم شروع کرنے کی سخت ہدایات بھی دی ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…