اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے اسلام آباد کے علاوہ پورا ملک جیل میں تبدیل کر دیا ، اب یہاں رہنا ہے تو ضمانتیں کروائیں، پرویزالٰہی

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان اور عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تاج پوشی میں موجودگی سے سب سے بڑا خطرہ تاج کے غائب ہونے کا تھا، تاج بڑی مشکل سے بچا ہے، جشن تاجپوشی میں شرکت تو صرف بہانہ تھی دراصل شہبازشریف سپریم کورٹ کے خلاف نوازشریف سے تازہ ہدایات لینے لندن گئے ہیں،

شریف برادران اصل میں لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ملک میں کھلواڑ کر رہی ہے اسلام آباد کے علاوہ پورے ملک کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اگر کسی نے اس ملک میں رہنا ہے تو ضمانت کروا لے، ہم عدلیہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جس نے ابھی تک اس ملک کا نظام بچایا ہوا ہے، اس وقت ملک میں عدلیہ نہ ہو تو یہاں رہنامشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھگوڑا ہے، خواجہ آصف خود نہیں بولتے بلکہ اس کے اندر ان کے یار نواز شریف بولتے ہیں،

پنجاب میں کٹھ پتلی پینٹ پہن کر کبھی ادھر اور کبھی ادھر چکر لگاتا پھرتا ہے، جام صادق کے کردار والا گھس بیٹھیا ہے کیونکہ اس کی اور اس کی کابینہ کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن وہ ابھی تک سرکاری خزانے سے تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے گھر پر غیر قانونی حملے کی عدالت نے تو معافی دے دی ہے مگر ہم نے معاف نہیں کیا، پولیس والوں نے ہمارے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی ہے، یہاں آئے ہوئے مہمانوں کے موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکلیں لے گئے، ہمارے 20 سے زائد افراد ابھی تک جیلوں میں ہیں، 17 سے زائد مقدمات تو میرے خلاف درج ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قریبی ہمسایوں نے تو ہم سے پوچھا تک نہیں نہ کسی نے معذرت کی، محسن نقوی نے گیٹ ہمارا توڑا اور معافی مانگنے ادھر چلے گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پر 127 سے زائد جھوٹے مقدمات بن چکے ہیں جیسے ماضی میں چودھری ظہورالٰہی شہید پر بھینس چوری تک کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا جو آج تک مشہور ہے، ہمیں موقع ملا تو ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل ایسا سسٹم لے کر آئیں گے جو اس طرح کے مکروہ کام نہیں ہونے دیں گے پھر بھی جو ایسا کرے گا اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ لوگوں کے دل جوڑے ہیں اور کبھی غصے میں فیصلے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آئین کی بالادستی پر مبنی فیصلوں نے نوازشریف کی وطن واپسی کے منصوبے خاک میں ملا دئیے ہیں، نواز شریف ایون فیلڈ میں بیٹھے سپریم کورٹ اور عمران خان کے خلاف آتش انتقام میں جل رہے ہیں لیکن انشاء اللہ نوازشریف کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو نیچا دکھانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کو آئین اور عمران خان نے متحد رکھا ہوا ہے، چینی وزیر خارجہ کا بیان کہ پاکستان میں سیاسی قوتیں مل کر استحکا م لائیں، یہ نالائق حکومت کیلئے کافی ہے اگر وہ سمجھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عابد زبیری سپریم کورٹ بار کے آئینی صدر ہیں، پی ڈی ایم نے انہیں عدلیہ کے حق میں بولنے کی سزا دی تھی ان کی بحالی آئین کی فتح ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…