جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ ہی اصولی موقف سے پیچھے ہٹیں گے،14مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے،وزیر داخلہ

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، 14مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی حکومت میں ترقیاتی کام نہیں کیے،

موٹرویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنیں، ملتان سکھر اور سکھر سے کراچی تک موٹروے ہمارے دور میں شروع ہوئی، 2018 سے پہلے ملک میں موٹرویز بن رہی تھیں، ہم الیکشن جیتیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں سی پیک منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں آیا، منصوبے کو 2020 میں مکمل ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے 2018 میں پی ٹی آئی آگئی،

سی پیک منصوبہ مکمل ہوتا تو آج ملک کو بحرانوں کا سامنا نہ ہوتا، جب بھی ملک میں بحرانی کیفیت سامنے آئی مسلم لیگ (ن) نے آگے بڑھ کر سنبھالا، ہمارے دور حکومت میں پاکستان ایٹمی قوت بنا۔انہوں نے کہا کہ 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی نواز شریف نے ملک سنبھالا، مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملک ترقی کر رہا تھا لیکن سازش کے تحت عمران خان کو لایا گیا، آج ثاقب نثار پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے،

ثاقب نثار پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچنے کیلئے دلال بنا ہوا ہے، آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن 14مئی کو نہیں ہوں گے، الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، بیٹھ کر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان بدبخت ہے، بدبخت ٹولہ اس کے ساتھ ہے، یہ ایک فتنہ ہے، اس کا جلد خاتمہ ہونا چاہیے ورنہ قوم کو عذاب میں مبتلا کر دے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…