جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مکڑی نے چمکادڑ کو جال میں پھنسا کر شکار کرلیا

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئنز لینڈ(این این آئی )اگرچہ مکڑیاں چھوٹے حشرات کو رغبت سے کھاتی ہیں لیکن ایک مکڑی کو جال میں پھنسی چمکادڑ کے گوشے کھانے کی تصاویر جاری ہوئی ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر جھرجھری طاری ہوجاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کوئنزلینڈ کے دوردراز گاں میں پیش آیا ہے جہاں گولڈن اورب اسپائیڈر کے جالے میں چمکادڑ کا ایک چھوٹا بچہ پھنس گیا تھا۔ مکڑی نہ صرف اس کے قریب آئی بلکہ وہ اسے کھانے بھی لگی۔چمکادڑوں کے ماہر کا خیال ہے کہ اپنی سونار خاصیت کی بنا پر عموما چمکادڑیں جالے میں نہیں پھنستی تاہم یہ چھوٹا بچہ غلطی سے الجھ کر بے بس ہوگیا۔میگن رائٹ نامی خاتون کہتی ہیں کہ یہ جالا ان کے گھر کے باہر بنا گیا تھا۔ جب انہوں نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ چمکادڑ کا بچہ جال میں پھنسا ہے اور مکڑی اس کے حصے کھارہی ہے۔ اسپائیڈر اورب مکڑیاں خود بھی بہت بڑی ہوتی ہیں اور پرکشش بڑے جال بنتی ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس قسم کی مکڑی بڑے جانوروں کے دھڑ کے اندرونی کچھ حصے کھاتی ہیں اور ہاتھ پیروں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…