نیویارک(این این آئی)پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کا سامنا رہیگا۔ گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی جانب سے الرٹ جاری ،گزشتہ سال کے بدترین سیلاب سیملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پاکستانی معیشت مزید کمزور ہوگئی۔
گلوبل ارلی انفارمیشن وارننگ سسٹم نے خبردار کیا کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرات کی زد میں آنیوالا ہ۔2023 میں مختلف ممالک میں ایل نینو سسٹم کی واپسی کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث پاکستان میں غذائی قلت کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
2022 میں بھی شدید موسمی حالات کی وجہ سے 22 کروڑ 20 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رواں سال مختلف ممالک میں ایل نینوسسٹم کی واپسی ہوگی۔ آسٹریلیا سمیت 40 سے زائدملکوں میں خشک سالی یا ڈرائی ویدرکنڈیشنز کی پیشگوئی کی گئی۔جون 2023 میں بھی زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔